مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 85 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 85

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم welcome کہنا چاہئے۔71 ہم بفضلہ تعالیٰ ڈنمارک میں مسجد کے افتتاح میں شامل ہوئے۔ابھی ڈنمارک میں ہی تھے کہ حضور انور سے بعض عیسائی مشنریوں نے خلیفہ وقت اور جماعت کے باہمی تعلق کی ماہیت کے بارہ میں دریافت کیا تو حضور نے جوابا فرمایا: جماعت ایک جسم کی حیثیت رکھتی ہے اور خلیفہ اس کی روح ہے۔سعودی عرب میں جماعت کی مسجد کے افتتاح کی خبریں حضرت خلیفہ اسیح الثالث فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے فضلوں میں سے ایک فضل ہے کہ کوپن ہیگن میں افتتاح کی ٹیلیویژن کی تصویر سعودی عرب میں دو دفعہ دکھائی جا چکی ہے، اس اعلان کے ساتھ کہ سکنڈے نیویا میں مسلمانوں کی یہ پہلی مسجد ہے اور وہ اچھی خاصی تین چار منٹ کی ٹیلیویژن فلم ہے۔اس کو دو دفعہ دکھانے سے نتیجہ ہم یہ نکالتے ہیں کہ ان کو دلچسپی تھی تبھی تو دوسری دفعہ دکھائی گئی ورنہ کبھی ایسا پروگرام دوبارہ نہ دکھاتے جس پر کچھ اعتراض ہو۔اور ان لوگوں کا خیال یہ تھا کہ اور بہت سے ملکوں میں بھی ٹیلیویژن کی یہ ریل دکھائی جائے گی تو اللہ کا کتنا بڑا فضل اور احسان ہے کہ اخبار کے ذریعہ اور براڈ کاسٹنگ کے ذریعہ ٹیلیویژن کے ذریعہ کروڑوں آدمیوں کے کان تک یہ آواز پہنچ گئی کہ خدائے واحد پر ایمان لاؤ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ٹھنڈے سایہ تلے آکر جمع ہو جاؤ ورنہ ہلاکت تمہارے سروں پر منڈلا رہی ہے اور اس عاجز بندہ کی شکل انہوں نے دیکھی اور اس کی زبان سے نکلتے ہوئے الفاظ انہوں نے سن لئے خدا تعالیٰ کے ایک نمائندہ کی (خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء) حیثیت سے۔“ خداوند سے احمدیوں کے مقابلہ کی اجازت نہیں ملتی مکرم عبد اللہ اسعد عودہ صاحب کے بھائی ابراہیم عودہ صاحب کے تعلق میں ایک اور واقعہ بھی یہاں درج کرتے جاتے ہیں۔مسیحی منادڈاکٹر سیموئل ماہ جون 1968 ء کے دوران فرانکفورٹ میں تشریف لائے تو فری