مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 71
59 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم اسی طرح ایک مرتبہ میرے عرصہ قیام میں بھی ہمارے ایک مخلص دوست السید فائز الشهابی کے مکان کی تلاشی لی گئی اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کی کتب کو دفتر میں جمع کروا دیا گیا۔اور میری واپسی کے دو ماہ بعد مجھے بذریعہ خط خبر ملی کہ ہمارے دو دوستوں السید فائز الشھابی اور محمد در جنانی کے گھروں کی دوبارہ تلاشی لی گئی اور بعض بالکل جھوٹے الزاموں کی بنا پر انہیں کچھ وقت کے لئے زیر حراست بھی رکھا گیا۔مگر بعد میں جلد ہی اللہ تعالیٰ کے فضل سے صحیح ثبوتوں کی عدم موجودگی پر انہیں بری کر دیا گیا۔الحمد للہ علی ذلک۔نیک طبعوں پر فرشتوں کا اتار لیکن ان مشکلات اور مخالفت کے باوجود اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کی دن بدن وہاں ترقی ہو رہی ہے۔اور سمجھدار مخلص اور متقی لوگوں میں احمدیت کا پیغام گھر کر رہا ہے۔اور جن لوگوں تک پیغام جدو جہد کے ساتھ پہنچایا جاتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کچھ عرصہ کے بعد احمدیت کے حلقہ بگوش ہو جاتے ہیں۔ایک آسمانی تائید یہ شاملِ حال رہی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے دعا و استخارہ کے ذریعہ زیر تبلیغ لوگوں کو ان کی دعاؤں کا فوری جواب مل جاتا رہا اور حق ان پر ظاہر ہو جاتا رہا۔میرے عرصہ قیام میں کئی دوستوں کو اس سے فائدہ پہنچا جن میں سے دو بیان کرتا ہوں۔66 السید طعمہ رسلان کو اللہ تعالیٰ نے خواب میں بتایا کہ مُلكٌ بِلَا تَاجِ وَلَكَ تَاجٌ بِلَا مُلكِ جس پر خاکسار نے ان کو تعبیر بتائی کہ اللہ تعالیٰ نے خواب کے ذریعے بتایا ہے کہ دنیا میں کئی بادشاہ اور سلطنتوں کے مالک ایسے ہیں جو بظاہر تو تاج رکھتے ہیں لیکن وہ حقیقت میں تاج نہیں۔اور وہ لوگ ایمان کے تاج سے محروم ہیں۔اور آخرت میں ان کے لئے کوئی بادشاہت اور تاج خدا تعالیٰ کے نزدیک نہیں ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے تجھے اس امام مہدی پر ایمان لانے کی وجہ سے ایمان کا عظیم الشان تاج عطا فرمایا ہے۔اور اگر چہ تیرے پاس دنیاوی تاج تو نہیں مگر حقیقت میں تو ایمانی تاج کی بدولت روحانی بادشاہت کا مالک ہے۔اور خدا تعالیٰ کے نزدیک تیرے لئے بادشاہت موجود ہے۔چنانچہ اس دوست کو یہ تعبیر خوب سمجھ آگئی اور خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس نے حق کو قبول کر کے شرف بیعت حاصل کر لیا۔الحمد للہ۔