مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 70 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 70

مصالح العرب۔جلد دوم 58 لبنان میں افراد جماعت احمدیہ کو قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا ساٹھ کی دہائی کے شروع میں مرکز احمد یہ ربوہ کی طرف سے لبنان میں پیغام حق پہنچانے کے لئے مولوی نصیر احمد خان صاحب مولوی فاضل کو 9 مارچ 1961ء کو روانہ کیا گیا۔آپ اپنے فرائض کی بجا آوری کے بعد 10 دسمبر 1963ء کو واپس ربوہ تشریف لائے۔آپ اپنی رپورٹ میں لکھتے ہیں: لبنان میں مضطرب ملکی و مذہبی مخالفت کی وجہ سے ہمارے مبلغین کو با قاعدہ بطور مبلغ قیام و کام کی اجازت نہیں۔اور مسیحی و غیر احمدی مسلمان حلقوں کی طرف سے ہماری مخالفت و سازشیں کی جاتی ہیں۔چنانچہ مجھے وہاں کی جماعت سے معلوم ہوا کہ وہاں مجھ سے پہلے دو مرتبہ ہمارے سلسلہ کے دو مخلص ترین دوستوں اور استاذ منیر الحصنی صاحب (جو کہ سلسلہ کے مبلغ ہیں اور دراصل شام کے باشندے ہیں ) اور السید محمد در جنانی کے خلاف ان حلقوں کی طرف سے سخت اشتعال انگیزی کر کے ان کے قتل کی سازش کی گئی۔مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے انکی حفاظت فرمائی اور دشمنوں کی سازش کو ناکام و نامراد کر دیا۔الاستاد منیر الحصنی صاحب کو تو اللہ تعالیٰ نے اس طرح محفوظ کر لیا کہ وہ اس رات اپنے مکان پر سونے کے لئے ہی نہ گئے اور دشمن انتظار کرتے کرتے خائب و خاسر رہے۔اور السید محمد در جنانی کو اس طرح بچا لیا کہ دشمن کے عین ہا تھا پائی کے وقت ایک نیک دل بزرگ ادھر آ نکلے اور انہوں نے بیچ میں پڑ کر حملہ آوروں کو منتشر کر دیا۔فالحمد لله و هو خير الحافظين