مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 552
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول اقوام متحدہ میں مصری نمائندہ کی شہادت ولعل صاحبنا السيد محمد ظفر الله خان هو الشخص الوحيد من الشخصيات السياسية البارزة فى العالم بالوقت الحاضر الذي لا يفارقه القرآن المجيد أبدا ويصلى خمس صلوات مستقبل اإلى القبلة الشريفة تحت كل سماء وفوق كل أرض وفي جو السماء حين تحمله الطائرات من الشرق إلى الغرب ومن الشمال إلى الجنوب ولا يتأخر عن بيان فضائل الإسلام ومحاسنه بالقلم واللسان والعمل بأحكامه حتى فى قاعات هيئة الأمم المتحدة 526 (جريدة الأخبار عدد ٢٣ يونيو ١٩٥٢م نقلا عن مجلة البشرى المجلد ۱۸ أغسطس ١٩٥٢ م ص (١١٤ شاید ہمارے دوست مکرم محمد ظفر اللہ خان صاحب ہی اس وقت کی مشہور عالمی شخصیات میں سے وہ واحد شخصیت ہیں جو ہر وقت قرآن کریم اپنے پاس رکھتے ہیں۔اور ہر آسمان اور ہر زمین حتی کہ آسمان کی فضاؤں میں بھی جبکہ وہ جہازوں میں مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب کی سمت محو سفر ہوتے ہیں پانچوں نمازیں قبلہ شریف کی طرف منہ کر کے ادا کرتے ہیں، اور قلم و زبان سے اسلام کے فضائل و محاسن کے بیان سے تھکتے نہیں اور اقوام متحدہ میں بھی اسلامی احکام پر عمل کرنے سے پیچھے نہیں رہتے۔00000