مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 553
527 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول اہل قادیان ایک عرب احمدی کی نظر میں 1950ء میں مصر کے ایک مخلص احمدی عبد الحمید افندی صاحب قادیان گئے۔وہاں سے انہوں نے اہل قادیان کے بارہ میں جو اپنے تاثرات لکھ کر ارسال کئے وہ یہاں نقل کئے جاتے ہیں۔أما قاديان فإن أصفهم على مقدار إدراكي: فهم عبارة عن كتاب مفتوح، نقرأ بين ثناياه آية البراءة ملتهبين بنار الفضيلة لإنقاذ بنى نوع الإنسان من براثن الشيطان وإرشادهم إلى طريق الرحمن، وقد بلغوا من جمال الأخلاق ما جذبوا به ألد أعداء الإسلام إلى محبتهم واحترامهم فهذه هي المزايا والصفات التي رأيتها فيهم (رسالة عبد الحميد أفندى من قاديان ١٤ أغسطس ١٩٥٠ المنشورة في مجلة (البشرى اہل قادیان کے بارہ میں میری رائے یہ ہے کہ وہ ایک ایسی کھلی کتاب کی طرح ہیں جس میں ہم معصومیت کی نشانیوں کا بیان پڑھتے ہیں۔انکے دل میں بنی نوع انسان کو شیطان کے چنگل سے چھڑانے اور خدائے رحمن کی طرف لے جانے کے لئے ایک آگ اور تڑپ ہے۔اور اخلاقی حسن ان میں اس اعلیٰ درجہ کا ہے کہ جو بڑے سے بڑے اعدائے اسلام کو بھی انکی محبت کا گرویدہ اور ان کا قدردان بنا دے۔یہ صفات اور خصائل ہیں جو میں نے ان میں خود دیکھے ہیں۔00000