مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 541
515 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول تجارت پر لگا دیں مگر حضور نے ارشاد فرمایا کہ تجارت میں کام زیادہ کرنا پڑتا ہے اور تبلیغ کے لئے وقت نہیں ہوتا ان کو ملازمت کروائیں۔چنانچہ کچھ جدوجہد کے بعد مولوی صاحب کو ملا زمت مل گئی لیکن تبلیغ حق کی پاداش میں فارغ کر دئیے گئے۔اور یہ صورت کئی بار پیش آئی اور تعصب کی وجہ سے کئی رکاوٹیں پیدا کی گئیں مگر آپ صبر واستقامت کے ساتھ دین کی خدمت میں مصروف رہے۔ملازمت کے دوران جب آپ کو معقول مشاہرہ مل جاتا تو آپ مرکز کو اطلاع دے دیتے کہ میں گھر والوں کو یہاں سے خرج روانہ کر دوں گا۔مگر جب حالات قابو سے باہر ہو جاتے تو مرکز خود ان کے بال بچوں کی مالی ذمہ داریاں سنبھال لیتا اور ہے صورت آپ کے پورے عرصہ قیام عمان تک قائم رہی۔مسقط میں ایک لمبے عرصے تک تربیتی و تبلیغی فرائض انجام دینے کے بعد آپ 15 فروری 1961 ء کو دوبئی منتقل ہو گئے اور جماعتی تربیت کے ساتھ ساتھ پیغام حق پہنچاتے رہے اور بالاخر 9 اگست 1961 ء کو واپس مرکز احمدیت ربوہ میں تشریف لے آئے۔ماخوز از تاریخ احمدیت جلد 12 صفحه 169 تا 171) XXXXXXXXXXXX