مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 540 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 540

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 514 مسقط مشن کی بنیاد بن عمان جزیرہ عرب کی ایک مسلم ریاست ہے جو قطر اور حضر موت کے درمیان عرب کے مشرقی ساحل پر واقع ہے۔مسقط اس ریاست کا دارالسلطنت اور خلیج فارس کی بڑی اہم بندرگاہ ہے۔یہاں کے عربوں کی تعلیمی اور مذہبی حالت بہت نا گفتہ بہ تھی اور ان پر ایک جمود طاری تھا مگر عیسائیوں نے جگہ جگہ ہسپتال کھول رکھے تھے جہاں وہ کھلے بندوں صلیبی مذہب کا پرچار کرتے تھے اور سینکڑوں مسلمانوں کو حلقہ بگوش عیسائیت کر چکے تھے۔اگر چہ احمدیہ مسلم مشن عدن 1946 ء سے عرب کے مغربی ساحل کو عیسائیوں کی یلغار سے بچانے کے لئے ٹھوس خدمات بجالا رہا تھا مگر مشرقی ساحل میں ان کی سرگرمیوں کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں تھا۔اور عربوں کی نئی نسل صلیبی مذہب سے متاثر ہورہی تھی۔اور مشکل یہ تھی کہ ان علاقوں میں داخلہ پر سخت پابندیاں تھیں۔اتفاق ایسا ہوا کہ ایک احمدی دوست محمد یوسف صاحب بی ایس سی ، جو ان دنوں مسقط حکومت کے فوڈ آفیسر تھے لاہور آئے تو حضرت مصلح موعودؓ کے حکم سے مولوی روشن الدین صاحب فاضل واقف زندگی کو ان کے ساتھ روانہ کر دیا۔اور ساتھ ہی ارشاد فرمایا کہ وہ ریاست میں ذریعہ معاش تلاش کریں۔انہیں اپنے اور اپنے بچوں کے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔چنانچہ مولوی صاحب موصوف 2 فروری 1949 ء کو مسقط میں پہنچے اور یوں نہایت بے بضاعتی کے عالم میں مسقط مشن کی بنیاد پڑی۔آپ کے تشریف لے جانے سے قبل مسقط میں تین احمدی تھے۔مسٹر محمد یوسف بی ایس سی نے ابتدائی خرچ کے طور پر کچھ رقم مولوی صاحب کو پیش کی اور کہا کہ کچھ اور رقم مرکز سے لے کر تجارتی کاروبار شروع کرنا چاہئے نیز حضرت مصلح موعود کی خدمت اقدس میں بھی لکھ دیا کہ اگر کچھ روپیہ مرکز سے بھی ہمیں مل جائے تو مولوی صاحب کو