مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 518 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 518

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 494 دینے کے لئے تیار ہیں۔اس کے علاوہ وہ دیگر ممالک کے ووٹ بھی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔خاص طور پر لاطینی امریکہ کے ممالک کے ووٹ حاصل کئے جائیں گے۔انقلاب لاہور 22 ستمبر 1948ء صفحہ 6 کالم 3 بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 12 صفحہ 121-122 ) حضرت مصلح موعود کا اہم پیغام فلسطینی احمدیوں کا نام حضرت مصلح موعودؓ نے 15 مئی 1948ء کو رتن باغ کے مشاورتی اجلاس میں ارشاد فرمایا شام والوں کو لکھا جائے کہ کسی نہ کسی طرح کہا بیر والوں کو اطلاع دیں کہ تنگی کے دن ہیں صبر سے گزار لیں اور کسی قیمت پر بھی کہا بیر کی زمین یہود کے پاس فروخت نہ کریں۔تاریخ احمدیت جلد 12 صفحہ 122 ) اسرائیلی تسلط میں جماعت احمد یہ کہا بیر کا مضبوط عزم و ہمت 1948ء کا سال احمدیہ مشن فلسطین کی تاریخ میں انتہائی پرفتن اور پر ابتلاء تھا۔ارض مقدس میں بڑی بڑی طاقتوں کی سازش نے مسلمانان فلسطین کے سینے میں اسرائیلی حکومت کا خنجر گھونپ دیا۔ایسے حالات میں بھی اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ فلسطین کی توفیق بخشی کہ اس نے نہایت جانبازی اور سرفروشی کا ثبوت دیتے ہوئے اسلام کا جھنڈا اس علاقہ میں بلند رکھا اور اس کے مرکز حیفا کی مسجد میں پنجوقتہ اذانوں کی گونج سنائی دیتی رہیں۔مارچ 1948ء سے ستمبر 1948ء تک یہاں قیامت برپا رہی۔یہاں کے دس لاکھ مسلمان عربوں میں سے ساڑھے آٹھ لاکھ مسلمان عرب جلا وطن اور بے خانماں ہو کر پڑوس ممالک میں پناہ گزین و خیمہ زن ہو گئے اور عیسائی دنیا کی خیرات اور اسلامی ممالک کے صدقات پر بسر اوقات کرنے لگے۔جولائی سے نومبر تک یہودیوں نے جلیل وغیرہ کے علاقوں میں بالائی ہدایتوں کے مطابق جنگ جاری رکھی۔اور سابقہ فلسطین کا 2/3 سے زیادہ حصہ یہودیوں کے قبضہ میں چلا گیا۔ماہ جون 1948ء میں یہودیوں نے اسرائیل کی پہلی مردم شماری کی۔اس وقت ملک اسرائیل میں پچیس ہزار کے قریب غیر یہودی تھے۔جن میں سے دس ہزار کے قریب ۶