مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 517
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 493 قضیہ فلسطین سے متعلق چند اور امور چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی خدمات کا ذکر پاکستانی پریس میں مسئلہ فلسطین میں جماعت احمدیہ کی خدمات اور عربی اخبارات میں جماعت احمدیہ کی مساعی کی پذیرائی کے بیان کے بعد اب ہم اس عرصہ اور اس کے بعد کے بعض اور واقعات اور تاریخی حالات کا ذکر کرتے ہیں۔حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے اس زمانہ میں مسلمانان فلسطین کی حمایت میں جو عظیم الشان کارنامے انجام دیئے ان کی دھوم سارے عالم اسلام میں مچی ہوئی تھی۔اس تعلق میں پاکستانی پریس کی چند خبر میں بطور نمونہ یہاں درج کی جاتی ہیں۔(1) لندن یکم جون (اسٹار ) لبنانی سفیر ڈاکٹر وکٹر خوری نے لیک سیکس سے واپسی ہے مجلس اقوام میں عرب مقاصد سے پاکستان کی ہم آہنگی پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔اور کہا: چودھری ظفر اللہ خاں ایک بیش قیمت اور قابل ساتھی ہیں۔(انقلاب لاہور 13 جولائی 1949 ء صفحہ 4 (2) پیرس سٹار نیوز ایجنسی ۲۰ ستمبر : پاکستان کے وزیر خارجہ چودھری سر محمد ظفر اللہ خاں کا نام یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے لئے بہت زور دار طریقے سے لیا جا رہا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس میں اس قدر شہرت حاصل کی ہے کہ ان کا درجہ دنیا کے بہترین پارلیمنٹری سیاست دانوں میں قائم ہو گیا ہے۔لیگ آف نیشن میں ان کے تجربے کا بھی بہت سے لوگوں کو احساس ہے۔ان کے سب سے زیادہ حامی عرب اقوام کے وفود ہیں۔وہ ان کے لئے اپنے تمام ووٹ