مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 502 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 502

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 478 بعض عربی کتب و اخبارات کے جماعتی مساعی کے حق میں تبصرے یہاں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ بعض عربی اخبارات کے جماعت احمدیہ اور اس کی تبشیری سرگرمیوں اور تراجم قرآن کے بارہ میں تبصرہ جات بھی نقل کر دیئے جائیں جو اس پورے عرصہ میں مختلف اخبارات ورسائل میں چھپے تھے۔ایک نادر شہادت محمد المهدی احکیم بن محمد التقی بن جعفر مؤلف کتاب ”مفتاح باب الأبواب‘ نے مختلف فرقوں کی تاریخ اور ان کے بارہ میں حقائق جمع کئے ہیں۔اپنی اس کتاب کے مصری طبعہ کے باب نہم میں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں بھی چند جملے تحریر کئے ہیں جو مضمون میں اصل مقام پر درج ہونے سے رہ گئے ہیں اور ریکارڈ کی خاطر انہیں یہاں درج کیا جاتا ہے: پہلے مؤلف موصوف اس بات کا ذکر کرتے ہیں کہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کے سوا مہدویت و مسیحیت کے کسی دعویدار کو کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔اس کے بعد لکھتے ہیں: "وميرزا غلام أحمد الآن فى ۷۱ من عمره وهو صحيح الجسم واسع الصدر كريم النفس يعرف اللغة الأردية والفارسية والعربية “ یعنی مرزا غلام احمد کی عمر اس وقت 71 سال ہے اور وہ بالکل تندرست ہیں ، کشادہ سینہ