مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 503
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول ہے اور کریم النفس ہیں۔آپ اردو اور فارسی کے علاوہ عربی زبان بھی جانتے ہیں۔عیسائیت پر غلبہ کی شہادت۔۔۔۔۔اخبار الدفاع، شمارہ نمبر 802 فروری 1937ء میں لکھتا ہے: الإسلام مازال يتوسع في الإندونيسيا وإفريقيا وخصوصا على طول ساحل الذهب ونيجيريا الشمالية بل إنه زاد في التوسع حتى دخل إلى جنوب نيجيريا التي تحتلها دولة مسيحية فقد انتشر رجال الطائفة الأحمدية وتمكنوا من بث دينهم هناك وتفوقوا بذلك على رجال التبشير المسيحى 66 479 ابھی تک اسلام انڈونیشیا اور افریقہ اور خصوصاً گولڈ کوسٹ اور شمالی نائیجیریا میں بڑے پیمانے پر پھیل رہا ہے۔بلکہ اب تو پہلے کی نسبت اور بھی وسعت اختیار کر گیا ہے حتی کہ جنوبی نائیجیریا کے اس علاقہ میں بھی داخل ہو گیا ہے جہاں پر عیسائی حکومت کا تسلط ہے۔اس علاقے میں احمد یہ فرقہ کے لوگ پھیل گئے ہیں اور وہاں وہ اپنا دین اسلام پھیلانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، نیز وہاں پر انہیں عیسائی مبلغین پر واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔زندہ اور بیدار فرقہ رسالہ التمدن الا سلامی دمشق نے لکھا: اسلام کی طرف منسوب ہونے والے تمام فرقوں میں سے صرف قادیانی فرقہ ہی زندہ اور بیدار فرقہ ہے اس فرقہ کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ نہیں لیکن اس کے یورپ اور مشرق میں پھیلے ہوئے تبلیغی مشن ، مساجد اور مدارس دیکھنے سے آپ کو یقین ہو جائے گا کہ سچا اور مخلص مومن کون ہے اور کاذب کون؟“ رسالہ ” العرفان نے لکھا: تبلیغ واشاعت اسلام سے متعلق جماعت احمدیہ کی جدو جہد کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ وہ اعلائے کلمہء اسلام کا عظیم الشان کام کر رہی ہے۔العرفان ذوالقعدہ ذوالحجہ 1358ھ )