مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 23 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 23

23 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول اس کا جواب لکھنے کی دعوت دی۔لیکن ان میں سے کوئی بروئے نہ آیا۔مرزا صاحب کا یہ مشہور قصیدہ 69 اشعار پر مشتمل ہے۔اپنے تمام لسانی محاسن کے لحاظ سے ایسی عجیب وغریب چیز ہے کہ سمجھ میں نہیں آتا ایک ایسا شخص جس نے کسی مدرسہ میں زانوئے ادب نہ نہ کیا تھا کیونکر ایسا فصیح و بلیغ قصیدہ لکھنے پر قادر ہو گیا۔یہ قصیدہ نہ صرف اپنی لسانی وفنی خصوصیات بلکہ اس والہانہ محبت کے لحاظ سے جو مرزا صاحب کو رسول اللہ سے تھی بڑی پُر اثر چیز ہے۔( بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 1 صفحہ 474-475) 0000