مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 24 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 24

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 24 عربی زبان کے خدائی علم کا دعویٰ اور عربی میں مقابلہ کی دعوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی ابتدائی عمر میں بعض پرائیویٹ استادوں سے عربی کا علم سیکھا تھا مگر یہ تعلیم محض ایک ابتدائی رنگ رکھتی تھی اور مروجہ تعلیم کے مرحلہ سے متجاوز نہیں تھی اور پنچاب و ہندوستان میں ہزاروں علماء ایسے موجود تھے جو کتابی علم میں آپ سے بہت آگے تھے۔لیکن جب خدا تعالی نے آپ کو مبعوث فرمایا تو قرآن علوم سے آپ کو مالا مال کر دیا اور اسے کے ساتھ یہ خارق عادت رنگ میں عربی کا علم بھی عطا فرما دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب مکتوب احمد ( جو انجام آتھم کا عربی حصہ ہے ) میں تحریر فرمایا ہے کہ: ” وَإِنَّ كَمَالِى فِى اللّسَانِ الْعَرَبِي، مَعَ قِلَّةِ جُهْدِى وَقُصُوْرِ طَلَبِيْ آيَةٌ وَاضِحَةٌ مِنْ رَبِّيْ، لِيُظْهِرَ عَلى النَّاسِ عِلْمِي وَأَدَبِي، فَهَلْ مِنْ مُعَارِضِ فِي جُمُوع الْمُخَالِفِيْنَ؟ وَإِنِّى مَعَ ذَلِكَ عُلِّمْتُ أَرْبَعِينَ أَلْفًا مِنَ اللُّغَاتِ الْعَرَبِيَّةِ، وَأُعْطِيْتُ بَسْطَةٌ كَامِلَةٌ فِي الْعُلُوْمِ الْأَدَبِيَّةِ، مَعَ اِعْتِلَالِى فِى أَكْثَرِ الْأَوْقَاتِ وَقِلَّةِ الْفَتَرَاتِ، وَهَذَا فَضْلُ رَبِّي أَنَّهُ جَعَلَنِي أَبْرَعَ مِنْ بَنِي الْفُرَاتِ، وَجَعَلَنِي أَعْذَبَ بَيَانًا مِنَ الْمَاءِ الْفُرَاتِ وَكَمَا جَعَلَنِي مِنَ الْهَادِيْنِ الْمَهْدِيِّيْنَ، جَعَلَنِي أَفْصَحَ الْمُتَكَلِّمِينَ فَكَمْ مِنْ مُلَحٍ أُعْطِيْتُهَا، وَكَمْ مِنْ عَذْرَاءَ عُلِّمْتُهَا، فَمَنْ كَانَ مِنْ لُسُنِ