مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 487 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 487

465 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول سلسلہ درہم برہم ہو جائے گا مگر یہ نادان نہیں جانتا کہ جو آسمان پر قرار پاچکا ہے زمین کی طاقت نہیں کہ اس کو محو کر سکے۔۔۔وہ فرعون جو موسیٰ کو ہلاک کرنا چاہتا تھا اب اس کا کچھ پتہ ہے؟؟ پس یقیناً سمجھو صادق ضائع نہیں ہو سکتا۔وہ فرشتوں کی فوج کے اندر پھرتا ہے۔بدقسمت وہ جو۔۔۔۔۔۔66 اس کو شناخت نہ کرے۔“ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ 128-129 (تصنیف 1905ء) دہم فرعونیاں چوں ید بیضائے موسیٰ زیں نشانها بدرگاں کور صد را ہر زماں صد نشاں و کراند نشاں بینند غافل بگذرند , (تحفه غزنویه ) (ترجمہ) میں ہر زمانہ میں فرعون صفت لوگوں کو ید بیضا جیسے سینکڑوں نشان دکھاتا ہوں مگر بدفطرت لوگ ان نشانوں کی طرف سے اندھے اور بہرے ہیں اور سینکڑوں نشان دیکھ کر بھی غافل رہے ہیں۔ظفر اللہ خان قضیہ فلسطین کے ہیرو قضیہ فلسطین اور جماعت احمدیہ کی خدمات کے مضمون کے آخر پر مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس سلسلہ میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی خدمات کے اعتراف ، آپ کے خلاف فتوی پر ریویو اور دیگر تفاصیل پر مبنی ایک مشہور عربی شخصیت عبدالحمید الکاتب کے مضمون کے بعض حصے یہاں نقل کر دیئے جائیں جو رسالہ ” العربی ماہ جون 1983 ء کے شمارہ میں بعنوان ظفر اللہ خان۔۔بطل قضیہ فلسطین“ شائع ہوا۔وہ اس میں لکھتے ہیں : كان صوت محمد ظفر الله خان وزیر خارجية باكستان حينذاك، والذى كان علما بارزا في الأمم المتحدة على مدى عشرين سنة، بمواقفه العظيمة فى كل قضية عربية وإسلامية-- قضية فلسطين، وقضية كشمير وقضية ارتيريا، وقضية