مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 486
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 464 سابق وزیر اعظم حسین سری پاشا کے داماد ڈاکٹر محمد ہاشم پاشا نے شاہ فاروق کی پرائیویٹ زندگی کی تفاصیل بے نقاب کیں جن میں ان کی عیش پرستی ، رات کی زندگی ، سرکاری کام میں مداخلت اور بددیانت افسروں سے میل ملاپ پر روشنی ڈالی۔(نوائے وقت (لا ہور ( 3 جولائی 1952 ، صفحہ 1 - رائل آٹو موبائل کلب کے صدر شہزادہ عباس حلیم ( شاہ کے بھتیجے ) کے حکم سے کلب کے ان کمروں کو بند کر دیا گیا جن میں شاہ مصریوں کے ساتھ ایک رات میں لاکھوں پاؤنڈ کا جوا کھیلتے تھے۔( زمیندار ( لاہور 2 راگست 1952 صفحہ (1) وفد پارٹی کے لیڈر مصطفیٰ نحاس پاشا اور سیکرٹری جرنل فواد سراج الدین پاشا نے انکشاف کیا کہ شاہ فاروق وفد پارٹی کو ختم کرنے کیلئے برطانوی استعمار پسندوں کے اشارات پر اخبارات کو مالی امداد دیتے رہے۔اخبار المصری نے لکھا کہ شاہ فاروق کی بے پروائی اور ان کا تشد دان کے اس حسرت ( زمیندار (لاہور) 26 اگست 1952 ء صفحه (1) ناک انجام کا باعث بنے ہیں اور ہمارے سینوں سے ایک بھاری بوجھ اتر گیا ہے۔الاخبار نے لکھا آج تاریخ کے ظالم اور جابر بادشاہوں کی فہرست میں شاہ فاروق جیسے ظالم اور تنگ دل بادشاہ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔فاروق ایک ایسا بادشاہ تھا جس نے اپنے عوام بے انصافی ، بددیانتی اور تشدد سے حکومت کی جس نے انصاف اور آزادی کو کچلنے کیلئے شہنشاہیت کو تازیانے کے طور پر استعمال کیا اور جس نے مصر پر غلامی اور افلاس کو مسلط کیا۔شاہ فاروق کو عوام نے تخت چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا بلکہ ان کی کرتوتوں اور بدعنوانیوں نے انہیں تخت سے محروم کر دیا۔(نوائے وقت (لاہور) 31 جولائی 1952ء صفحہ 1)(اخبار نوائے وقت (لاہور) نے 12 راگست 1952ء کے پرچہ میں شاہ فاروق کی ملت فروشی اور بدعملی پر ایک خیال افروز مقالہ بھی شائع کیا جولائقِ مطالعہ ہے۔) حضرت مہدی موعود کی پیشگوئی حضرت مہدی موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔نادان مخالف خیال کرتا ہے کہ میرے مکروں اور منصوبوں سے یہ بات بگڑ جائے گی اور