مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 461
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 439 عقائد و واقعات کے متعلق تمام آئمہ اہلسنت کا اتفاق ہے کہ ان میں ناسخ و منسوخ کا قاعدہ جاری نہیں۔پس کسی صورت میں بھی ممکن نہیں کہ ہم خاتم النبیین کے منصب کے منکر ہوں جو محض اس منصب کا منکر ہوگا اسے لكِن رَّسُولَ اللہ کا بھی انکار کرنا پڑے گا کیونکہ یہ دونوں منصب ایک آیت میں اکٹھے کئے گئے ہیں۔یہ وہ عقیدہ ہے جو ہم بیان کرتے ہیں اور یہ وہ عقیدہ ہے جس کو ہم دل میں یقین کرتے ہیں۔ہم اسی عقیدہ پر انشاء اللہ زندہ رہیں گے اسی عقیدے پر مریں گے اور اسی پر انشاء اللہ اٹھائے جائیں گئے۔اگر میں اپنے اس بیان میں جھوٹ سے ، یا اختفاء سے ، یا تو ریہ سے کام لے رہا ہوں تو میں اللہ تعالیٰ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ لعنة اللہ علی الکاذبین کے وعدے کو میرے حق میں جاری کر دے اور اگر میں اور میری جماعت اس عقیدے کے اظہار میں بیچ سے کام لے رہی ہے تو میں الزام لگانے والے کے لئے بددعا نہیں کرتا، ہمیں خدا تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ وہ سچ اس کی زبانی پر جاری کرے اور بیچ اس کے دل میں قائم کرے اور اسے توفیق بخشے کہ وہ وَكُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِينَ ( التوبة : 119) کے ارشاد پر عمل کرنے والا ہو۔اے اہل مصر ! آپ کی تہذیب بہت پرانی ہے۔آپ کا تمدن بہت قدیم ہے جس کا کچھ حصہ تاریخی زمانہ سے پہلے کا ہے۔میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اتنی پرانی تہذیب اور پرانے تمدن کی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے ایک ایسی قوم پر الزام نہ لگنے دیں جو آپ کے ملک سے سینکڑوں میل دور بیٹھی ہے اور جو ان الزاموں کے دُور کرنے کی طاقت نہیں رکھتی جو اس کے پس پشت اس پر لگائے جاتے ہیں۔میں نہیں سمجھتا کہ میرا یہ بیان بھی مصر کے کسی اخبار میں شائع ہو سکے گا یا نہیں۔لیکن میں اس یقین کے ساتھ اس بیان کو بھجوا رہا ہوں کہ مصر کی روح انصاف ، مقامی اور ذاتی حد بندیوں سے آزاد ہو کر ضرور اس آواز کو اپنے اہل ملک تک پہنچا دے گی جو صرف ایک تکلیف دہ الزام سے اپنی براءت کرنا چاہتی ہے۔مفتی صاحب کے مضمون کے ساتھ بعض اور مضامین بھی مصر کے اخبارات میں شائع ہوئے ہیں جن میں یہ کہانی گیا ہے کہ سلسلہ احمدیہ نے کوئی نیا قبلہ بنایا ہے اور یہ کہ جماعت احمد یہ اپنے آپ کو کسی اور نبی کا امتی قرار دیتی ہے۔میں یہ ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ یہ دونوں باتیں بالکل اتہام ہیں۔ہم مکہ مکرمہ میں واقع کعبہ کو ہی اپنا قبلہ سمجھتے ہیں۔قادیان کے احترام کرنے کے یہ معنی نہیں کہ وہ ہمارا قبلہ ہے۔مسلمانوں کے لئے سینکڑوں مقامات قابل احترام ہیں۔ہم سب