مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 460 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 460

438 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آپ کے اخبار مورخہ 26 جون 1952ء میں مکرم شیخ حسنین محمد مخلوف دیار مصریہ کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔اس میں لکھا ہے کہ احمدیوں میں کچھ کی غالی ہیں اور کچھ معتدل غلو کرنے والے وہ لوگ ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین نہیں مانتے اور انہوں نے کیا ہے کہ شاید ظفر اللہ خاں ان لوگوں میں سے ہیں جو غالی نہیں ہیں۔میں بحیثیت امام جماعت احمدیہ کے اور بحیثیت اس کے کہ ظفر اللہ خاں بھی میرے اتباع میں سے ہیں سب سے زیادہ اس بات کا حق رکھتا ہوں کہ جماعت احمدیہ کے عقائد کو عمومی طور پر اور ظفر اللہ خاں کے عقائد کو بحیثیت اپنے تلمیذ خصوصی طور پر بیان کروں۔پس میں یہ مضمون آپ کی طرف اس درخواست کے ساتھ بھجوا رہا ہوں کہ آپ اس مضمون کو اپنے اخبار میں شائع کر دیں تاکہ لوگوں کو تصویر کا دوسرا رُخ بھی معلوم ہو جائے۔چونکہ آپ کا سیاسی اور عام امور کے ساتھ تعلق رکھنے والا اخبار ہے اس لئے میں مذہبی تفاصیل میں نہیں جاؤں گا صرف واقعات اور عقائد کے بیان تک محدود رہوں گا۔یہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ تاکسی شخص کو یہ شبہ نہ ہو کہ انہوں نے اپنے عقیدے کی دلیل نہیں بیان کی۔جس شخص کے دل میں دلیل اور تو جیہہ معلوم کرنے کا شوق ہو وہ براہ راست مجھے خط لکھ کر ان سوالات کا جواب حاصل کر سکتا ہے جو اس کے دل میں پیدا ہوئے ہوں۔میں مفتی مصر کی شخصیت کا پورا احترام کرتے ہوئے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کاش آپ اپنا اعلان شائع کرنے سے پہلے مجھ سے یا ظفر اللہ خاں سے پوچھ لیتے کہ ہمارا عقیدہ کیا ہے؟ عقیدہ کسی شخص کا وہی ہوسکتا ہے جو وہ خود بیان کرتا ہے کسی دوسرے شخص کا حق نہیں کہ وہ کسی شخص کی طرف اپنی طرف سے عقیدہ نکال کر منسوسب کرے۔یہ دعویٰ کہ احمدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین نہیں سمجھتے یہ محض احمد یوں کے دشمنوں کا پراپیگنڈا ہے۔ہم اس عقیدہ کے قائل ہیں رَضِيْتُ بِالله رَبّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا وَ بِالإِسلام ديناً۔ہم قرآن شریف کی سورۃ فاتحہ کی بسم اللہ کی سب سے لیکر سورہ والناس کی آيت مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاس تک تمام صحیح محفوظ اور ابدالاباد تک قابل عمل سمجھتے ہیں۔قرآن کریم کی سورۃ احزاب میں صاف طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت آتا ہے وَلكِنْ رَّسُوْلَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّين (الاحزاب : 41) - قرآن مجید میں نسخ کا قائل تو شاید یہ کہہ دے کہ یہ آیت منسوخ ہے مگر ہم تو قرآن مجید کے بین الدین کے متعلق عقیدہ رکھتے ہیں کہ جو بھی اس میں ہے وہ قابل عمل ہے اور اس کا کوئی حصہ منسوخ نہیں اور خاتم النبیین تو عقائد میں سے ہے اور