مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 360
340 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول کے اخلاص اور تقویٰ کی وجہ سے از حد خوشی حاصل ہوئی۔ایسا معلوم ہوتا تھا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کرام میں پھر رہا ہوں۔کہا بیر میں وہاں اور حیفا کے دوستوں نے اپنے تعلق باللہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، حضور اور احمدی بھائیوں کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کے مظاہروں اور دوسروں کی بے غرضانہ خدمت سے جنتی زندگی کا نمونہ بنا رکھا ہے۔اس جنتی زندگی کے بنانے میں ہماری وہاں کی احمدی بہنوں اور ان کے بچے بچیوں کا بھی بہت دخل ہے۔یہ سب مل کر خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ہر وقت السلام علیکم۔اھلا و سھلا اور احمدی بھائیوں کے ایک دوسرے سے گلنے ملنے کے خوش آئند منظر سے خدا یاد آ جاتا ہے۔ہمارے یہ مخلص احمدی بھائی جس طریق سے ہماری آؤ بھگت کرتے ہیں۔ضیف کرام کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ہمارے بوجھ اٹھاتے اور بطیب خاطر و اصرار سے ہم پر خرچ کرتے ہیں وہ ایک نہ ٹلنے والا نقش دلوں پوچھوڑ جاتا ہے۔چوہدری محمد شریف صاحب جو حضور کے ارشاد کے ماتحت اپنے عملی نمونہ اور شبانہ روز کی شدید محنت سے احقاق حق اور احمدی افراد کی تربیت میں مشغول ہیں نے تو اپنے اخلاص اور محبت کی حد کر دی۔چوہدری صاحب جس ایثار قربانی اور جن حالات کے ماتحت سلسلہ عالیہ احمدیہ کی خدمت کر رہے ہیں وہ بذات خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت پر دال ہے۔چوہدری محمد شریف صاحب تبلیغ و تربیت کرتے اور کراتے ہیں۔خطوط کے جواب دیتے ہیں۔مہمانوں کی نہایت خندہ پیشانی اور محبت سے تواضع کرتے ہیں۔اور ہر ممکن طریق سے ان کی خدمت بجا لاتے ہیں۔پریس میں خود کام کرتے ہیں۔میری موجودگی میں انہوں نے یوم التبلیغ کے لئے اشتہارات چھاپنے میں ایک ساری رات خرچ کر دی۔سکول میں بھی چھ گھنٹے ان کے روازنہ خرچ ہو جاتے ہیں۔علاوہ ازیں اپنی اہلیہ کی وفات کے بعد اکثر خانگی امور انہیں خود سرانجام دینے پڑتے ہیں۔ان حالات کے ماتحت میرے خیال میں انہیں ایک معاون کی اشد ضرورت ہے۔دمشق میں برادرم منیر اکھنی صاحب بھی اعلیٰ طور پر اپنے آپ کو اعلیٰ صفات کا مصداق ثابت کر رہے ہیں اور سب کچھ فراموش کر رہے۔احمدیت کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کا حافظ و ناصر اور ان پر اپنے افضال کی بارش کرے۔آمین خاکسار ڈاکٹر محمد رمضان۔“ الفضل 25 جون 1944 صفحه 4