مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 359 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 359

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول حضرت مصلح موعود کی دعا کا اعجاز 339 مکرم رشدی بسطی صاحب نے دو شادیاں کیں لیکن اولاد کی نعمت سے محروم تھے۔چنانچہ اولاد کے حصول کی خواہش میں انہوں نے تیسری شادی کی اور ساتھ حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت میں دعا کے لئے بھی لکھا۔حضور کی دعا کا اعجاز یوں ظاہر ہوا کہ انکی بیوی امید سے ہو گئیں۔چنانچہ انہوں نے حضور کی خدمت میں بچہ یا بچی کے نام رکھنے کی درخواست کی۔لیکن حضور کی طرف سے صرف لڑکی کا نام ہی آیا۔یہ بات سب کے لئے حیران کن تھی لیکن اس وقت سب کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب ان کے ہاں بچی کی ہی ولادت ہوئی۔پھر ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہوئی تو انہوں نے دوبارہ حضور کی خدمت میں نام عطا فرمانے کے لئے درخواست کی۔چنانچہ اس دفعہ بھی ایک ہی نام آیا جو کہ لڑکی کا تھا اور لڑکی ہی پیدا ہوئی۔تیسری دفعہ ان کو صرف لڑکے کا نام موصول ہوا اور لڑکے کی ہی پیدائش ہوئی۔یوں ان کے ہاں شاید چھ بچوں کی پیدائش ہوئی۔چوہدری محمد شریف صاحب کی قابل قدر خدمات خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے عہد مبارک میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نام کو ہی اکناف عالم میں نہیں پہنچایا بلکہ نہایت مخلص اور احمدیت کے شیدائی جماعت میں داخل کئے۔ذیل میں ڈاکٹر محمد رمضان صاحب کا ایک خط درج کیا جا رہا ہے۔جو انہوں نے جنگلی خدمات کے دوران چند دن کی جارہا رخصت لے کر فلسطین جانے کے بعد وہاں کی جماعت احمدیہ کے متعلق لکھا اور جس میں اختصار کے ساتھ نہایت ہی خوشکن اور ایمان افروز حالات درج کئے اور احمدی احباب کے قابل رشک اخلاص و تقویٰ اور مبلغ فلسطین چوہدری محمد شریف صاحب کی قابل قدر خدمات کا ذکر فرمایا۔ڈاکٹر صاحب موصوف لکھتے ہیں:۔سیدی حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاننہ۔پچھلے ماہ میں دو ہفتہ کی رخصت پر فلسطین اور شام گیا۔اس عرصہ میں میرا زیادہ تر قیام چوہدری محمد شریف صاحب کے پاس رہا۔کہا بیر ، حیفا اور دمشق کے احمدی احباب سے مل کر مجھے ان