مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 361
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول سب سے زیادہ خدمت مکرم چوہدری محمد شریف صاحب بیان فرماتے ہیں: 341 ”جب مجھے بلا د عر بیہ میں دو تین سال ہو گئے تو میں نے یہ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مجھے یہاں اس قدر عرصہ خدمت سلسلہ کے لئے عطا فرمائے کہ مجھ سے پہلے کسی مبلغ کو اس قدرعرصہ یہاں نہ ملا ہو۔چنانچہ خدائے عظیم و برتر نے میری یہ دعا قبول فرمائی اور مجھے حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب۔حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس اور حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب رضوان اللہ علیہم کے مجموعی عرصہ سے بھی زیادہ خدمت کی توفیق دی اور مسلسل 18 سال تک فلسطین میں اقامت کا موقع عطا فر مایا۔الحمد للہ۔(تحمید الا ذہان جنوری 1978ء صفحہ 11) مرکز میں واپسی مکرم چوہدری محمد شریف صاحب دسمبر 1955ء میں بلا د عربیہ سے واپس تشریف لے آئے۔آپ بلاد عربیہ میں تقریباً 18 سال سلسلہ کی خدمت کرتے رہے۔اور آپ بلاد عر بیہ میں سب سے زیادہ عرصہ کام کرنے والے پہلے مبلغ تھے۔آپ کی واپسی پر صدرانجمن قادیان کے ماتحت فلسطین مشن میں مولوی جلال الدین صاحب قمر انچارج مقرر ہوئے۔بلا د عر بیہ میں دوبارہ درود یہاں یہ بھی ذکر کرنا دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ مولانا محمد شریف صاحب کو جب تبلیغ احمدیت کے لئے گیمبیا بھجوایا گیا تو آپ نے اس سفر کے دوران بیروت میں کچھ دنوں کے لئے قیام فرمایا جس میں آپ نے ایک دفعہ پھر بلاد عربیہ کے بعض علاقوں کا دورہ کیا اور پرانے اور نئے احمدی احباب سے ملاقات کی۔ان ایام کی یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے آپ لکھتے ہیں: لبنان کے احمدیوں کا اخلاص میں نے برادرانِ جماعت احمد یہ لبنان کو ربوہ اور کراچی سے بذریعہ خط اطلاع کر دی تھی