مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 331
311 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول محدود ہو کر رہ گئی تھیں۔احمد یہ مشن کے کاموں کو چلانے کے لئے آب بڑی محنت شاقہ آپ کام کرتے رہے۔وسائل کی کمی کے باعث بہت سے ایسے کام جن کے لئے علیحدہ ملازم رکھنے کی ضرورت تھی۔چوہدری صاحب بذات خود انہیں انجام دیتے تھے۔ایک طرف ماہوار رسالہ البشریٰ کی ادارت کا کام اور دوسری طرف دیگر کتب وٹریکٹس اور اشتہارات کی احمدیہ پریس کہا بیر میں روز افزوں طباعت کا کام کرتے ہوئے بسا اوقات ایک بچی کو انہوں نے پہلو میں اٹھایا ہوتا اور ایک ہاتھ سے کاغذ وغیرہ پریس میں رکھتے۔جبکہ ایک چمڑے کے پٹہ کے ذریعہ پریس کو چلانے میں اپنے پاؤں سے مدد لیتے اور بسا اوقات بعض بچوں کو بھی ساتھ پڑھا رہے ہوتے تھے اور پریس کے چلانے کے دوران تھوڑا تھوڑا وقت نکال کر ان کو روزمرہ کا سبق بھی پڑھا رہے ہوتے تھے۔قابل تحسین قربانی پریس کا کام خاصا مشقت طلب تھا اور خاصا وقت اس پر ہی صرف ہو جاتا تھا اور آ اسوقت بالکل اکیلے تھے۔آپ کے ساتھ کوئی مددگار نہیں تھا اور گزارہ الاؤنس جو آپ کو ملتا تھا وہ غالبا پانچ پاؤنڈ تھا۔اس لئے آپ نے وہاں کے صدر جماعت جو بہت پرانے غالبا پہلے احمدی تھے ان کا نام محمد صالح تھا۔ان کے بھائی احمد صالح کو اپنے ساتھ کام کرنے کے لئے رکھ لیا اور اپنے گزارہ الاؤنس میں سے ڈیڑھ پاؤنڈ اسٹرلنگ ان کو ادا کیا کرتے تھے اور مرکز پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالا بلکہ اپنے الاؤنس سے ان کو بھی دیتے تھے اور خود بھی گزارہ کرتے تھے۔احمد یہ پریس اور مجلۃ البشریٰ اس وقت پہلا ہی پرانا اور مختصر سا پریس موجود تھا جو محترم حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری سابق مبلغ بلاد عربیہ نے کہا بیر میں اپنے وقت میں (1932ء۔1936ء) میں قائم کیا تھا لیکن وہ بھی متروک الاستعمال اور مقفل ہو چکا تھا آپ نے نومبر 1938 ء میں درست کرا کے اسی سے مجلۃ البشریٰ شائع کرنا شروع کیا۔جو آپ کے زمانہ قیام تک باقاعدگی سے آپ کی ادارت میں نکلتا رہا۔از تاریخ احمدیت جلد 6 صفحہ 506)