مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 145
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 137 حضرت خلیفہ امسیح الثانی کاسفر یورپ اور بلا د عربیہ میں نزول 1924ء میں انگلستان کی مشہور ویمبلے نمائش کے سلسلہ میں بعض انگریز معززین نے یہ تجویز کی کہ اس موقعہ پر لندن میں ایک مذاہب کی کانفرنس بھی منعقد کی جاوے جس میں برٹش ایمپائر کے مختلف مذاہب کے نمائندوں کو دعوت دی جاوے کہ وہ کانفرنس میں شریک ہو کر اپنے اپنے مذہب کے اصولوں پر روشنی ڈالیں۔یہ دعوت حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی خدمت میں بھی پہنچی اور کانفرنس کے منتظمین نے آپ سے استدعا کی کہ آپ خود تکلیف فرما کر کانفرنس میں شمولیت فرمائیں۔چنانچہ آپ جماعت کے مشورہ کے بعد 2 1 جولائی 1924ء کو بمبئی سے روانہ ہوئے۔اس سفر میں جہاں لندن میں حضور نے اپنا معرکۃ الآراء خطاب احمدیت یعنی حقیقی اسلام ارشاد فرمایا ، وہاں 19 اکتوبر 1924ء کو مسجد فضل کا بھی سنگ بنیا د رکھا۔فتح مصر کی بنیاد (ماخوذ از سلسلہ احمدیہ صفحہ 374 تا 379) اس سفر کے سلسلہ میں حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے مناسب خیال فرمایا کہ رستہ میں مصر اور شام اور فلسطین میں بھی ہوتے جائیں۔چنانچہ آپ نے ان ملکوں میں بھی تھوڑا تھوڑا قیام فرمایا اور وہاں کے عرب احمدیوں اور مختلف مشائخ اور لیڈروں کو شرف ملاقات بخشا۔حضور یہ سفر عربوں میں احمدیت کی تبلیغی مساعی کا ایک سنہری باب ہے لہذا یہاں پر اس سفر کے بلاد