مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 146 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 146

138 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول عربیہ سے متعلقہ مختصر حالات درج کئے جاتے ہیں۔اس سفر کے بیشتر حالات حضرت بھائی عبد الرحمن قادیانی کی ڈائری سے ماخوذ ہے جواب ” حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا سفر یورپ کے عنوان سے چھپ چکی ہے۔2 جولائی 1924ء کو حضور کا جہاز عدن سے گزرتا ہوا پورٹ سعید کی طرف چلا۔24 جولائی 1924ء کو حضور نے شام و مصر میں تبلیغ سلسلہ پر کئی گھنٹے دوستوں سے مشورہ لیا اور ایک سکیم تجویز فرمائی اور دوستوں کو تاکید فرمائی کہ سفر کی اہمیت ، مقصد کی عظمت اور مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام وقت اس کی تیاری میں صرف ہونا چاہئے اور اس کے لئے خدا تعالیٰ سے دعا کرنی چاہئے۔25 / جولائی کو گیارہ اور بارہ بجے کے درمیان جہاز جدہ اور مکہ شریف کے سامنے سے گزرنے والا تھا۔حضور نے ارادہ فرمایا کہ خاص طور پر دعا کی جائے۔چنانچہ حضور نے دورکعت نماز باجماعت پڑھائی جس میں بہت رقت انگیز دعائیں کیں۔مصر کے بارہ میں حضور کی پیشگوئی پورٹ سعید پر اترنے کے بعد حضور مع خدام قاہرہ تشریف لے گئے اور شیخ محمود احمد صاحب عرفانی کے مکان پر فروکش ہوئے۔حضور قیام مصر کی نسبت اپنے تاثرات و حالات خود بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ” ہم قاہرہ میں صرف دو دن ٹھہرے۔۔۔میرے نزدیک مصر مسلمانوں کا بچہ ہے جسے یورپ نے اپنے گھر میں پالا ہے تا کہ اس کے ذریعہ سے بلاد اسلامیہ کے اخلاق کو خراب کرے۔مگر میرا دل کہتا ہے اور جب سے میں نے قرآن کریم کو سمجھا ہے میں برابر اس کی بعض سورتوں سے استدلال کرتا ہوں اور اپنے شاگردوں کو کہتا چلا آیا ہوں کہ یورپین فوقیت کی تباہی مصر سے وابستہ ہے اور اب میں اس بناء پر کہتا ہوں۔۔مصر جب خدا تعالیٰ کی تربیت میں آجائے گا تو وہ اسی طرح یورپین تہذیب کے مخرب اخلاق حصوں کو توڑنے میں کامیاب ہوگا جس طرح حضرت موسیٰ فرعون کی تباہی میں۔بے شک اس وقت یہ بات عجیب معلوم ہوتی ہی ہے مگر جو زندہ رہیں گے وہ دیکھیں گے۔میں نے قاہرہ پہنچتے ہی اس بات کا اندازہ لگا کر کہ وقت کم ہے اور کام زیادہ ساتھیوں کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا۔ایک حصہ اخبارات و جرائد