مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 144 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 144

136 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اوّل میں بھی میرے آقا کا ذکر ہوتا ہے۔اس میں بھی آپ کی ایک عظمت اور شان معلوم ہوتی ہے۔محب الدین خطیب ہمارے سلسلہ کے ایک بڑے نامی گرامی دشمن ہیں۔ان سے ملنے کے لئے ہم چند دوست گئے۔وہ اپنے دفتر اور کتب خانہ میں موجود تھے۔آپ اخبار کے ایڈیٹر ہیں اور ہماری دشمنی میں خاص جوش رکھتے ہیں۔سلسلہ کا ذکر سن کر بولے:۔”میرا بس چلے تو میں تو پوں اور مشین گنوں کو لے کر جاؤں اور احمدیوں کے مکانوں کو تباہ کر دوں، ان کا قتل عام کر دوں۔مرزا نے دنیا میں ایک ایسا فتنہ پیدا کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔مسلمانوں کو دو حصوں میں اس شخص نے تقسیم کر دیا۔آپ لوگوں کی مساعی حیرت انگیز ہیں۔کاش یہ کسی نیک کام کے لئے ہوتیں“۔اگر چہ بظاہر یہ الفاظ مذمت سے پُر ہیں۔لیکن اس سے بڑھ کر کوئی دشمن کیا مدح کرے گا۔اور میرے آقا کی عظمت کا کیا اعتراف کرے گا۔الحکم قادیان کا خاص نمبر۔مؤرخہ 28-21 مئی 1934 ء جلد 37 نمبر 19, 18 صفحہ 5-4) 00000