مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 115 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 115

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 109 حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کا سفر حج 1912ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے حضرت عبد الحی عرب کے ساتھ ترقی معلومات و علوم عربیہ کی خاطر مصر جانے کا ارادہ فرمایا۔اس مبارک سفر کی غرض وغایت کے بارہ میں آپ نے خود فرمایا: 'میرا جانا گو بہت حد تک اپنی صحت کی درستی اور عربی کی تحقیق کے لئے ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ سے امید کرتا ہوں کہ وہ تبلیغ کے لئے بھی کوئی نہ کوئی راہ کھول دے گا۔(حیات نور صفحہ 581-582) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کا یہ سفر گو کہ ابتدائی طور پر محض مصر میں علوم عربیہ کے حصول وغیرہ کے لئے تھا اور مصر سے واپسی پر حج کرنے کا پروگرام تھا۔لیکن بعد کے واقعات اور حضرت صاحبزادہ صاحب کے خطوط سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں خدائی حکمتیں مضمر تھیں جن کے تحت آپ کو حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوئی تھی اور مصر کا سفر محض اسکے لئے ایک تدبیر تھی۔یوں یہ سفر مکہ معظمہ، مدینہ منورہ ، اور مصر وغیرہ پر مشتمل ر جلسہ الوداع اور محترم صاحبزادہ صاحب کی ایک دعا رہا۔آپ 26 ستمبر 1912ء کو روانہ ہونے والے تھے اس سے ایک روز قبل 25 ستمبر کو آپ کو الوداع کرنے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں آپ نے تقریر فرماتے ہوئے اس خواہش کا بھی اظہار فرمایا: ”میرے دل میں مدت سے خواہش تھی کہ میں مکہ معظمہ جو خدا کے پیاروں کی جگہ ہے وہاں جا کر دعائیں کروں کہ مسلمان اس وقت بہت ذلیل ہورہے ہیں۔اے خدا قوم نے تجھ کو