مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 114 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 114

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 108 انجمن تشخید حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب نے ایک انجمن تشخیز الاذہان تشکیل دی تھی جس کے بنیادی مقاصد میں سے ایک نوجوانوں کے علمی معیار کو بلند کرنا بھی تھا۔مئی 1910ء میں اس انجمن کے بارہ میں اخبار بدر میں لکھا گیا: انجمن تفخیذ خوب ترقی کر رہی ہے لائبریری کا انتظام اعلیٰ پایہ پر زیر غور ہے۔ساڑھے دس ماہ سے جو فہرست کتب تیار ہو رہی ہے انشاء اللہ اب جلد مکمل ہونے والی ہے۔امید ہے کہ عنقریب ہم ہندوستان اور مصر کے اردو اور عربی چیدہ اخبارات اس کی میز پر دیکھیں گے۔نیز لکھا کہ ” صاحبزادہ مرزا محمود احمد کو نو جوانوں کی سدھار کا خاص خیال رہتا ہے۔آپ نے ان کالجیٹیوں یا طالب علموں کے لئے جو بعد از امتحان یا گرمیوں کی چھٹیوں میں قادیان آتے ہیں کے لئے ایک تعلیمی نصاب تیار کیا ہوا ہے جس میں قرآن وحدیث کے علاوہ قصیدہ بانت سعاد وغیرہ شامل ہیں۔آپ بڑی محنت سے ان کو پڑھاتے ہیں اور عربی سے اور دین سے عمدہ واقفیت کرا دیتے ہیں“۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے عربی زبان کے سیکھنے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کی طرف نوجوانوں کو خصوصی طور پر راغب کیا اور خود کوشش کر کے اس کام کو عملی جامہ پہنایا۔1912ء میں جب آپ صدر انجمن احمدیہ کے پریذیڈنٹ تھے اور مدرسہ احمدیہ کے بھی انچارج تھے اس کے باوجود آپ خصوصی طور پر اس کام کے لئے وقت نکالتے تھے۔آپ نے عربی زبان کو ترویج دینے کے لئے ایک ایسی انجمن بنائی ہوئی تھی جس کے تمام ممبر عربی زبان میں تقریر کرنے کی مشق کرتے رہتے تھے اور جب کوئی عرب قادیان میں آتا تھا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا تھا کہ یہاں کے اکثر نوجوان بڑی سلاست کے ساتھ عربی بول اور لکھ سکتے ہیں۔(ماخوذ از حیات نور صفحہ 452-453)