مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 116 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 116

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول 110 چھوڑا، نہ دین رہا نہ دنیا رہی، کوئی تدبیر ان کی اصلاح کی کارگر نہیں ہوتی۔اس جگہ تو نے ابراہیم کو وعدہ دیا تھا اور اس کی دعا کو قبولیت کا شرف بخشا اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کو قبول کیا تھا۔آج پھر وہی دعائیں ہمارے لئے قبول فرما اور اہل اسلام کو عزت اور ترقی عطا کر۔دشمن بڑا زبردست ہے اور ہم کمزور ،مگر ہمارا محافظ بھی بڑا از بردست ہے“۔اس دعا میں ہم سب کے لئے راہنمائی اور نصیحت کا سامان بھی ہے کہ جس کو اس مبارک سرزمین کی زیارت نصیب ہو تو اسلام اور اہل اسلام کے لئے اس طرح کے پر درد اور رقت آمیز الفاظ میں دعا کرے۔سفر پر روانگی 66 26/ستمبر بروز جمعرات حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب معه محترم عبد الحجمی عرب صاحب عازم سفر ہوئے۔اس سال حضرت میر ناصر نواب صاحب حج کے لئے تشریف لے گئے۔لیکن حضرت صاحبزادہ صاحب کا ارادہ چونکہ پہلے مصر جانے کا تھا اس لئے جدہ میں دونوں بزرگ اکٹھے ہو گئے۔عدن میں ورود 21 / اکتوبر کو حضرت صاحبزادہ صاحب عدن پہنچے جہاں مختصر قیام کے دوران آپ نے عدن کی سیر کی۔یوں اس سرزمین پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذریت طیبہ میں سے سے پہلے حضرت صاحبزادہ صاحب کے قدم مبارک پڑے۔مصر میں آمد تاریخ احمدیت جلد 3 صفحہ 410) 26 اکتو بر کو آپ عبد الحمی عرب صاحب کے ساتھ پورٹ سعید پہنچ گئے۔آپ نے شہر کی مذہبی اور تمدنی حالت کا مختصر جائزہ لیا۔ایک قہوہ خانہ میں وہاں کے شیخ الاسلام سے بھی ملنے کا موقعہ ملا۔عبدالحی عرب صاحب نے ان سے وفات مسیح کے مسئلہ پر گفتگو کی جس سے وہاں پر موجود لوگ محظوظ ہوئے۔تاریخ احمدیت جلد 3 صفحہ 411)