مردانِ خدا — Page 26
مردان خدا ۲۶ حضرت مولانا شیر علی صاحب افغانستان میں شہادت پر قتل مرتد اور اسلام کے نام سے ایک نہایت عمدہ علمی کتاب کا تحریر کرنا ہے۔آپ کا ایک ہمیشہ یاد رکھا جانے والا علمی کارنامہ قرآن مجید کا اعلیٰ پایہ کا انگریزی ترجمہ ہے جو کہ آج بھی مقبول ہے اور اس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش کہ قرآن کا ترجمہ انگریزی میں کر کے یورپ اور امریکہ بھجوانا چاہئے پوری ہوئی۔اللہ کی راہ میں قربانی۔عہدہ منصفی کو خیر باد آپ نے اُس زمانہ میں پنجاب یونیورسٹی سے بی۔اے کیا جب کہ پنجاب یونیورسٹی کے گریجویٹس خال خال نظر آتے تھے اور ایوان حکومت میں اعزاز کی کرسیاں ایسے لوگوں کیلئے چشم براہ تھیں۔اس دور میں جب کہ آپ بی۔اے کے بعد قادیان میں تھے آپ کو آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں کی بناء پر حج کے عہدہ کی پیش کش ہوئی۔آپ نے اس چٹھی کو اپنے والد صاحب کو اطلاع دیئے بغیر ہی پھاڑ کر پھینک دیا تا کہ والد صاحب وہاں جانے پر مجبور نہ کریں اور قادیان کا روحانی ماحول آپ کو ترک نہ کرنا پڑے۔غرض آپ نے اللہ کی رضا کی خاطر یہ قربانی جو در اصل بہت ہی بڑی قربانی تھی وہ خا کے حضور پیش کر دی اور ہمیشہ کیلئے قادیان کے ہو رہے اور جماعت کی خدمت میں ساری عمر گزار دی۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی (اللہ آپ سے راضی ہو ) نے آپ کی ان قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے ایک موقع پر فرمایا۔پھر مولوی شیر علی صاحب ہیں۔ان کو اب دو سو روپے ملتے ہیں۔ایک تو ان کی انگریزی کی قابلیت وہ چیز ہے جو اوروں میں نہیں اس کے علاوہ یہ قابلیت ان میں ہے کہ وہ مضمون پر حاوی ہو جاتے ہیں۔ان کے مضمون پڑھنے والے دوستوں نے دیکھا ہوگا کہ وہ کس طرح مضمون کی باریکیوں تک جا پہنچتے ہیں اور کوئی پہلو اس