مردانِ خدا

by Other Authors

Page 25 of 97

مردانِ خدا — Page 25

مردان خدا ۲۵ حضرت مولانا شیر علی صاحب نام: حضرت مولانا شیر علی صاحب ولدیت: مولوی نظام الدین صاحب حضرت مولانا شیر علی صاحب پیدائش: ۲۴ نومبر ۱۸۷۵ء بمقام ادرحمه تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا قوم: رانجھا تعلیم بھیرہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔۱۸۹۵ء میں انٹرنس میں کامیاب ہوئے اور پھر ایف سی کالج لاہور سے بی۔اے کیا۔بیعت : ۱۸۹۷ء وفات : ۱۳ نومبر ۱۹۴۷ء اہم امور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رفقاء میں شامل ہوئے۔صاحب کشف والہام اور مقام دعا پر فائز وجود تھے۔نہایت اعلیٰ درجہ کی تعلیم کے حامل تھے۔دنیوی چمک دمک کو چھوڑ کر خدمت دین کو اپنا لیا اور قادیان کے ہی ہور ہے۔اعلیٰ درجہ کی علمی اور انتظامی خدمات کی تو فیق حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو کشف میں ایک فرشتہ نما شخص دکھایا گیا جس کا نام شیر علی بتایا گیا۔( تذکرہ: صفحہ ۱۸ ) اور آپ اس کے مصداق بنے۔آپ کی قلمی زندگی کا آغاز ۱۹۰۱ء سے ہوا۔ریویو میں آپ کے نہایت اعلیٰ درجہ کے مضامین نے ہر طرف سے خراج تحسین حاصل کیا۔اشاعت اسلام، بینابیع المودۃ پر ریویو، برمسیح اور اس قسم کے بیسیوں مضامین آپ کی اعلیٰ درجہ کی تحقیق اور وسعت علمی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔آپ کا ایک اہم علمی کارنامہ اگست ۱۹۲۴ء میں حضرت نعمت اللہ خان صاحب کی