مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 226 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 226

مقام خاتم است کے تابع ہو کر احکام شریعت کے بیان کرنے اور آپ کے طریق کو پختہ کرنے میں کوئی منافات موجود نہیں۔خواہ وہ یہ کام اس وحی سے کریں جو اُن پر نازل ہو۔پس مسیح موعود کا امتی نبی ہونے کا دعویٰ اجماع کے خلاف نہیں بلکہ مسیح موعود کی نبوت کو بعد از نزول تمام محققین علمائے امت مانتے چلے آئے ہیں۔اور خود رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے:۔أَلَا أَنَّهُ خَلِيْفَتِي فِي أُمَّتِي کہ وہ میری اُمت میں میرا خلیفہ ہے۔یہ حدیث طبرانی میں موجود ہے۔جس سے مسیح موعود کا امتی نبی ہونا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے منصوص اور موعود ہے۔کیونکہ اسی حدیث میں آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے:۔أَلَا أَنَّهُ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ کہ آگاہ رہو کہ میرے اور مسیح موعود کے درمیان کوئی بھی نہیں پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح موعود کے درمیان اگر کوئی شخص دعویٰ نبوت کرے تو بیشک یہ نہ صرف اجماع کے خلاف ہے بلکہ اس نص حدیث کے بھی خلاف ہے۔لیکن مسیح موعود کی نبوت نص حدیث سے ثابت ہے جس کے خلاف اجماع ہو ہی نہیں سکتا۔دوسرا قول دُوسرا قول یہ پیش کرتے ہیں :۔