مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 174 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 174

(۱۷۴) مقام خاتم ا دیکھئے اس عبارت میں مسیح موعود کو امتی ہونے کے باوجود بلا شبہ نبی قرار دیا گیا ہے۔لہذا سنجبین اور آکسیجن کی مثالوں سے اُسے غیر نبی نہیں قرار دیا جاسکتا۔پھر حديث لَمْ يَبْقَ مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ کی ترکیب لَمْ يَبْقَ مِنَ الْمَالِ إِلَّا الْفِضَّةُ کی طرح ہے یا لَمْ يَبْقَ مِنَ الشَّرَابِ إِلَّا الْمَاءُ کی طرح ہے کہ مال میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہی سوائے چاندی کے۔یا پینے والی چیزوں میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہی سوائے پانی کے۔چاندی مال کی ہی ایک قسم ہے اور پانی پینے والی چیزوں میں سے ہی ایک چیز ہے۔پس حدیث زیر بحث میں استثناء متصل ہے اور اتنی کی نبوت نبوت مطلقہ ہی کی ایک قسم ہے۔فتوحات مکیہ کا ایک قول اور خالد محمود صاحب مولوی خالد محمود صاحب نے اس مقام پر فتوحات مگی کا ایک قول پیش کیا ہے جو یہ ہے کہ " لَا يُطْلَقُ اِسْمُ النُّبُوَّةِ وَلَا النَّبِيِّ إِلَّا عَلَى الْمُشَرِّعِ خَاصَّةً فَحُجِدَ هذَا الْاِسْمُ لِحُصُوصِ وَصْفِ مُعَيِّنِ فِي النُّبُوَّةِ۔“ فتوحات مکیہ جلد ۲ صفحه ۳۷۶، ۴۹۵ بحوالہ عقیدة الامته صفحه ۴۵) اور اس کا غلط ترجمہ یہ کیا ہے کہ نیچے خوابوں پر نبوت کا جزو ہونے کے باوجود نبوت کا اطلاق نہیں ہو سکتا۔کیونکہ یہ الفاظ تو صرف اُسی پر آسکتے ہیں جسے شریعت نبی قرار دے۔پس نبوت میں ایک خاص صفت معین ہونے کی وجہ سے اس