مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 173 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 173

الجواب (۱۷۳ مقام خاتم الله جس طرح چینی کو جو کنجبین کا ایک جزو ہے سکنجین نہیں کہا جا سکتا۔چینی کی بوریاں جارہی ہوں اور ہم کہیں سلجین جارہی ہے۔اور جس طرح محض دانت کو انسان نہیں کہا جا سکتا یا جس طرح ایک اینٹ سے مکان مراد نہیں لیا جا سکتا۔فقط آکسیجن کو جو پانی کے اجزاء میں سے ایک اہم جزو ہے ہم پانی نہیں کہہ سکتے اور ایسے تمام اطلاقات به اعتبار حقیقت کے درست نہ ہوں گے تو فقط بچے خوابوں کو نبوت سے تعبیر کرنا بھی قطعا درست نہیں۔نبوت یا نبی کے اطلاق صرف وہیں ہوسکیں گے جہاں اُن کا وہ مفہوم پایا جائے جو شریعت نے مرا در کھا ہے۔“ ( عقیدۃ الامت صفحه ۴۵ ) مولوی خالد محمود صاحب جب المبشرات کو نبوت کا فرد مان چکے ہیں تو پھر وہ یہ مثالیں کیسے پیش کر سکتے ہیں۔جب وہ حضرت عیسی علیہ السلام کو آمد ثانی میں نبی بھی مانتے ہیں اور اتنی بھی تو وہ بتائیں کہ اس وقت ان پر نبی کا اطلاق اس طرح ہوگا جیسے دانت کو انسان کہہ دیا جائے ، یا اینٹ کو مکان یا آکسیجن کو پانی ؟ حضرت شیخ محی الدین ابن عربی مسیح موعود کے متعلق لکھتے ہیں:۔" يَنْزِلُ وَلِيًّا ذَانُبُوَّةٍ مُطْلَقَةٍ وَهُوَ نَبِيٌّ بِلا شَكٌ۔کہ مسیح ایسے ولی کی صورت میں نازل ہوگا جو نبوت مطلقہ رکھتا ہوگا اور وہ بلا شبہ نبی ہوگا۔