مالی قربانی ایک تعارف — Page 43
مالی قربانی 43 ایک تعارف ہے کہ یہی جاری رہے اور یہی جاری رہے گی کہ اگر وہ چندہ عام نہیں دیتے اور یا چندہ وصیت وعدہ کر کے ادا نہیں کرتے تو ان سے دوسرے طوعی چندے وصول نہ کئے جائیں گے۔" اسی طرح حضرت خلیفتہ اسی الخامس ایدہ اللہ تعالی و مانعین کے بارے میں فرماتے ہیں:۔اب یہ بات پہلے دن سے ہی نو مبائعین کو سمجھا دینی چاہیئے۔شروع میں اگر وہ باشرح چندہ عام وغیرہ نہیں دیتے یا نہیں دے سکتے ، اتنی تربیت نہیں ہوتی تو کسی تحریک میں مثلاً وقف جدید میں یا تحریک جدید میں چندہ لیں۔آہستہ آہستہ ان کو عادت پڑ جائے گی اور پھر ان کو بھی چندوں کی ادائیگی میں مزہ آنے لگے گا اور ایک فکر پیدا ہوگی تو جیسے کہ ہم میں سے بہت سارے ہیں جن کو فکر ہوتی ہے بہت سارے لوگ خطوں میں لکھتے ہیں کہ بڑی فکر ہے ہم نے اتنا وعدہ کیا ہوا ہے وقف جدید کے چندے کا یا تحریک جدید کے چندے کا۔اور پورا کرنا ہے، وقت گزر رہا ہے، دعا کریں جلدی وعدہ ( پورا) ہو جائے تو جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے، یہ ہمدردی ہمیں نو مبائعین سے بھی ہونی چاہیئے اور ان کو بھی چندوں کی عادت ڈالنی چاہیئے۔نومبائعین کو وقف جدید اور تحریک جدید میں ضرور شامل کیا جائے۔" خطبه جمعه ۹/جنوری ۲۰۰۴) نادہندہ کو جماعتی عہدہ نہ دیا جائے ---- نادہندہ کو جماعتی عہدہ نہ دیے جانے کے بارہ میں حضرت خلیفتہ اسیح الرابع نے فرمایا۔اس بارہ میں پہلے بھی فیصلہ دیا ہوا ہے کہ جو اس طرح چندے معاف کرواتے ہیں اگر جماعت کو ضرورت ہو تو ان کو استثنائی طور پر عہدہ دیا جاسکتا ہے۔مگر جو نا دہند ہیں ان کو عہدہ نہیں دیا جاسکتا۔" بجواب خط از ایڈیشنل وکیل المال لندن، ۲۶ جولائی ۱۹۹۲) ----