مالی قربانی ایک تعارف — Page 132
مالی قربانی 132 ایک تعارف کوئی بھی چندہ لوکل فنڈ ہو یا عطیہ خواہ وہ کتنی ہی معمولی رقم کا کیوں نہ ہو بغیر رسید جاری کئے وصول کرنے کی اجازت نہیں۔مقامی چندوں کے اخراجات تحریک جدید کے قواعد کے مطابق کئے جائیں۔اخراجات کا باقاعدہ تحریری حساب رکھنا ضروری ہوگا۔اخراجات کی تمام رسیدات حاصل کی جائیں اور ان پر متعلقہ عہد یداروں کے دستخط کروانے بھی ضروری ہیں۔قابل اندراج اشیاء رجسر جائیداد میں لازمی درج کی جائیں اور رسید کے علاوہ رجسٹر جائیداد پر بھی متعلقہ عہد یداروں کے دستخط کروانے ضروری ہیں۔ہر جماعت کیلئے لازم ہوگا کہ وہ مقامی آمد و خرج کا با قاعدہ بجٹ بنائے اور شعبہ وار بجٹ مقامی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے اور پھر اس کے مطابق سال کے دوران آمد وخرچ کا جائزہ بھی لیا جاتا رہے تا کہ کوئی دقت پیش نہ آئے۔مقامی آمد میں لوکل فنڈ اور مرکزی گرانٹ (اگر ملتی ہو ) اور فروخت کھال قربانی ، کی رقوم شامل ہوں گی۔عطیہ اسی مقصد کیلئے خرچ کیا جائے جس کی خاطر اس کی وصولی کی اجازت لی گئی ہے۔تاہم زائد خرچ کی صورت میں لوکل فنڈ میں سے مقامی مجلس عاملہ کی منظوری سے مزید فنڈ حاصل کیا جا سکتا ہے۔اسی طرح عطیہ سے بچ جانے والی رقم بھی مقامی مجلس عاملہ کی منظوری سے لوکل فنڈ میں شامل کی جاسکتی ہے۔مقامی فنڈ بھی جماعتی رقم ہے اس کو کسی طور پر ذاتی استعمال میں لانے کی اجازت نہیں ہے۔اگر بآسانی بنک اکاؤنٹ کھل سکتا ہو تو تمام جماعتی رقوم جماعتی بنک اکاؤنٹ میں جمع ہوں گی اور تمام مدات کا حساب maintain رکھا جائے گا۔دوسری صورت میں مقامی جماعت جمع شدہ چندہ ، مدوار تفصیل کے ساتھ نیشنل سیکرٹری مال کو بھجوا دے۔زیر دست رکھنے کی اجازت نہیں۔رقم بذریعہ منی آرڈر ، کراس چیک اور بنک ڈرافٹ بھجوائی جاسکتی ہے۔ان ذرائع پر اٹھنے والے اخراجات مقامی سطح پر ادا ہوں گے، چندہ جات کی اصل رقوم میں سے منہا نہیں کئے جاسکتے۔اگر نیشنل سیکرٹری مال کو چندہ جات کی مد وار تفصیل نہ بھجوائی گئی تو سال کے آخر پر ایسی تمام رقوم چندہ عام میں منتقل کر دی جائیں گی جن کی بعد میں دوسری مدات میں منتقلی ممکن نہ ہوگی۔