مالی قربانی ایک تعارف — Page 133
مالی قربانی 133 وصولی و ترسیل چندہ جات وصولی چندہ جات ایک تعارف نیشنل سطح پر رسید بکس سے متعلقہ امور تمام رسید بکس نیشنل امیر کی منظوری سے نیشنل سیکرٹری مال کی نگرانی میں وکالت مال لندن سے منظور شده نمونہ کے مطابق طبع کروائی جائیں۔طبع شدہ تمام رسید بکس کا مکمل ریکارڈ ایک رجسٹر کی صورت میں محاسب کے پاس رکھا جائے۔جس میں سیریل نمبر کے حساب سے رسید بکس جماعتوں کو جاری کی جائیں اور اسی حساب سے استعمال شدہ رسید بکس کی واپسی ریکارڈ کی جائے۔اس رجسٹر میں رسید بک نمبر، رسید بک کے اجراء کی تاریخ کس جماعت کو جاری کی گئی ، وصول کنندہ کا نام اور دستخط۔اسی طرح واپسی کی تاریخ، وصول کنندہ کا نام اور دستخط وغیرہ تمام امور کا اندارج رکھا جائے۔نوٹ:۔جن جماعتوں میں محاسب کا تقرر نہ ہو ان جماعتوں میں رسید بکس کی حد تک تمام تر ذمہ داری سیکرٹری مال کی ہوگی۔جب کہ محاسب کے دیگر فرائض سیکرٹری مال کے علاوہ کسی عہدیدار کے سپرد کئے جائیں۔٣۔رسید بکس کی طباعت اور استعمال کے وقت خیال رکھا جائے کہ یا تو ان کی طباعت carbonless paper ( جس میں کاربن پیپر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی ) پر ہو، یا پھر رسید لکھتے ہوئے درمیان میں کاربن پیپر ضرور رکھا جائے۔منی پر قلم سے تحریر نہ کیا جائے۔تمام جماعتی چندہ جات ان منظور شدہ رسید بکس پر وصول کی جائیں۔کوئی چندہ بغیر رسید نہ لیا جائے اور نہ ہی ادا کیا جائے۔استعمال شدہ رسید بکس کو ضائع کرنے کے لئے مرکز کی اجازت ضروری ہے۔مرکز کی اجازت موصول ہونے پر یہ ضائع کی جاسکتی ہیں۔سوائے ان رسید بکس کے جو متنازعہ ہوں۔