مالی قربانی ایک تعارف — Page 131
مالی قربانی 131 ایک تعارف مقامی چندہ جات مقامی جماعتیں اپنی مقامی ضرورتوں کو لوکل فنڈ کے ذریعے پورا کر سکتی ہیں۔اس مقصد کیلئے تحریک جدید انجمن احمد یہ کے قواعد و ضوابط میں اجازت موجود ہے :- ( جن کا ذکر اس کتاب کے صفحہ نمبر ۲ ۱۵ تا ۱۵۷ پر موجود ہے) لوکل فنڈ کے بارہ میں حضرت خلیفتہ امسح الثالث رحمہ اللہ تعالی اور حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات ذیل میں پیش ہیں۔ایک دوست نے کہا کہ بالعموم یہ سمھا جاتاہے کہ لوکل فنڈ کوئی ایسی ضروری چیز نہیں ہے کہ جو وصول کیا جایا کرے۔اس کے جواب میں حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: - لوکل فنڈ فی نفسہ ضروری چیز نہیں لیکن اگر مقامی طور پر اخراجات کرنے کی ضرورت پیش آئے تو پھر لوکل فنڈ اکٹھا کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ضروری مقامی خرچ بتاتا ہے کہ لوکل فنڈ کی کتنی ضرورت ہے۔۔البتہ قواعد تحریک جدید احمدیہ کے " مطابق اکٹھا کرنا چاہیئے۔" ( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۷۴ء) حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مکتوب بنام ناظر مال آمد صاحب قادیان زیر نمبر 7246-VM مورخہ 17۔09۔1996 میں فرمایا:۔" جو شخص لازمی چندہ با شرح ادا نہیں کرتا اس سے لوکل چندہ لینا بھی بند کردیں۔اگر کوئی دیتا ہے تو اس سے اس کے لازمی چندہ کی کمی پوری کیا کریں۔۔لوکل فنڈ اور دیگر مقاصد کیلئے عطایا اکٹھے کرنے کیلئے درج ذیل ہدایات کی پابندی ضروری ہے :- جو دوست لازمی چندوں کے بقایا دار ہوں یا اپنی پوری آمد پر چندہ نہ دے رہے ہوں، ان سے لوکل فنڈ یا عطیہ کی رقم وصول نہ کی جائے۔لوکل فنڈ اور عطایا مقامی احباب سے ہی وصول کئے جائیں کسی دوسری جماعت کے ممبر سے رقم کی سولی سے پہلے نیشنل مجلس عاملہ کی اجازت ضروری ہے۔