مالی قربانی ایک تعارف — Page 4
مالی قربانی 4 ایک تعارف پس خدا کے نبی کی یہ آواز اب بھی اس کے جانشین ،خلیفہ امسیح کی طرف سے دہرائی جارہی ہے کہ آؤ خدا کی راہ میں اپنے اموال پیش کروز کوۃ کی شکل میں، حصہ آمد کی صورت میں ، چندہ عام کی صورت میں، تحریک جدید و وقف جدید کی صورت میں اور صدقات کی صورت میں۔پس کیا ہی خوش نصیب ہے وہ شخص جو اپنے مال میں سے ایک حصہ تھوڑا سا حصہ اسکی راہ میں دے اور حیاتِ جاودانی حاصل کرلے۔سلسلہ عالیہ احمدیہ اللہ تعالیٰ کی خاص مشیت کے تحت اشاعت اسلام اور اصلاح خلق اللہ کی خاطر قائم ہوا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔اس ترقی کے ساتھ ساتھ سلسلہ کے تمام کاموں کیلئے قدم قدم پر اموال کی ضرورت پیش آرہی ہے۔ان ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے احباب جماعت کو بڑھ چڑھ کر مالی قربانی کرنے کی ضرورت ہے۔ایسے احباب کرام جو خدا تعالیٰ کے فضل سے مسیح زمان علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنے اموال خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں اور وہ عہد یدار جو مرکز سلسلہ کی طرف سے چندہ جات کے وصول کرنے کیلئے مقرر ہیں یا جو اس اہم کام کی نگرانی کے ذمہ دار ہیں اس رسالہ کی غرض ان کو جماعت احمدیہ کے مالی نظام، اس کی اہمیت ، ضرورت اور طریق کار سے واقفیت دلانا ہے۔پس عہدیداران سے درخواست ہے کہ اس رسالہ کا مطالعہ کریں اور اس میں دی گئی ہدایات پر خود بھی عمل کریں اور احباب جماعت کو بھی اس سے مستفید ہونے اور اس سے راہنمائی حاصل کرنے کی تاکید فرمائیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب چندہ دہندگان کی مالی قربانی کو قبول فرمائے اور آنحضرت م ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء نے جو دعائیں ایسے احباب کرام کیلئے کی ہیں اللہ تعالیٰ انہیں ان کا وارث بنائے اور تمام کارکنان جو اس خدمت پر مامور ہیں انہیں اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین !