مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 5 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 5

مالی قربانی 5 ایک تعارف مالی قربانی کی اہمیت از روئے قرآن حکیم وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التّهْلُكَةِ وَاَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (البقره۔١٩٦ ) ترجمہ: اور اللہ کے راستے میں ( مال و جان ) خرچ کرو اور اپنے ہی ہاتھوں (اپنے آپ کو ) ہلاکت میں مت ڈالو اور احسان سے کام لو۔اللہ احسان کرنے والوں سے یقیناً محبت کرتا ہے۔---- مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضْعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً وَاللَّهُ يَقْبضُ وَيَبْصُطُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ( البقرة۔۲۴۶) ترجمہ:۔کیا کوئی ہے جو اللہ کو (اپنے مال کا) ایک اچھا ٹکڑا کاٹ کر دیتا کہ وہ اسے اس کے لئے بہت بہت بڑھائے اور اللہ کی یہ بھی سنت ہے کہ وہ بندہ کا مال لیتا ہے اور بڑھاتا ہے اور ( آخر ) تمہیں اسی کی طرف لوٹا یا جائے گا۔--- يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِمَّا رَزَقْنكُمْ مِّنْ قَبْلِ أَنْ يَّاتِيَ يَوْمٌ لَّا بَيْعٌ فِيْهِ وَلَا خُلَّةٌ وَلَا شَفَاعَةٌ وَالْكَفِرُونَ هُمُ الظَّلِمُونَ (البقره (۲۵۵) ترجمہ: اے ایمان دارو! جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے اس دن کے آنے سے پہلے کہ جس میں نہ کسی قسم کی (خرید و فروخت نہ دوستی اور نہ شفاعت (کارگر) ہوگی ( خدا کی راہ میں جو کچھ ہو سکے) خرچ