مالی قربانی ایک تعارف — Page 110
مالی قربانی 110 وہ گنہگار ہے۔اس لئے جونو جوان اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہوں اور اس ذمہ داری کو نباہ سکتے ہوں وہ پیش کریں۔" ذیلی تنظیموں کی ذمہ داریوں کے متعلق ارشاد ( خطبه جمعه یکم اکتو بر۱۹۴۳) " قادیان میں بھی اور بیرونی جماعتوں میں بھی ہر جگہ جلسے کئے جائیں۔لجنہ اماءاللہ الگ جلسے کریں۔انصار اللہ الگ جلسے کریں۔خدام الاحمد یہ الگ جلسے کریں۔اور تحریک جدید کے مطالبات اور اس کے اصولوں کو پھر تازہ کیا جائے۔جہاں جماعتیں مختلف حلقوں میں تقسیم ہوں وہاں الگ الگ حلقوں میں جلسے کئے جائیں اور دوبارہ تحریک جدید کو زندہ کر کے اور اسکے مطالبات کی اہمیت بتا کر لوگوں کے اندر زیادہ سے زیادہ قربانی اور ایثار کا مادہ پیدا کیا جائے۔" الفضل قادیان، ۱۵ نومبر ۱۹۴۶ء) حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحم اللہ تعالی فرماتے ہیں:۔بابت اجراء کھاتہ مرحومین دفتر اول " جس کا چندہ جاری ہے وہ کس طرح مرسکتا ہے۔اسلئے دفتر اول کی از سر نو ترتیب کرنی پڑے گی۔میری خواہش یہ ہے کہ یہ دفتر قیامت تک جاری رہے۔اور جولوگ ایک دفعہ دین حق کی مثالی خدمت کر چکے ہیں انکا نام قیامت تک نہ مٹنے پائے۔انکی اولاد میں انکی طرف سے چندے دیتی رہیں اور ایک بھی دن ایسا نہ آئے جب ہم یہ کہیں کہ اس دفتر کا ایک آدمی فوت ہو چکا ہے۔خدا کے نزدیک بھی وہ زندہ ہیں اور قربانیوں کے لحاظ سے بھی۔اس دنیا میں بھی انکی زندگی کی علامتیں ہمیں نظر آتی رہیں۔" (خطبه جمعه ۲ دسمبر ۱۹۸۲ء) حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں :۔احیائے کھانہ مجاہدین دفتر اول " اس بات پر خوف زدہ نہ ہوں کہ اتنے لمبے عرصے کے کھاتے کس طرح زندہ کئے ایک تعارف