مالی قربانی ایک تعارف — Page 111
مالی قربانی 111 ایک تعارف جائیں۔جتنا زیادہ سے زیادہ پیچھے جا کر کھاتے زندہ کر سکتے ہیں اپنی توفیق کے مطابق وہ کریں اور پھر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو بھی دیکھیں۔جوں جوں اللہ تعالیٰ فضل بڑھاتا چلا جائے ، آپ کی توفیق بھی بڑھتی چلی جائے گی۔اور پھر یہ بھی خواہش ہوگی کہ یہ تسلسل بھی قائم رکھیں کہ بیچ میں کوئی سال ایسا نہ ہو جو خالی رہ گیا ہو۔۔۔اپنے لئے بھی اور اپنے والدین کی قربانیوں کیلئے بھی توجہ کریں۔پس جلدی سے آگے بڑھیں اور فرشتوں کی دعائیں لینے والے بنیں تا کہ آپ کی اولادیں بھی ان قربانیوں سے فیض پاتی رہیں۔یہی ان دعاؤں کا سب سے بڑا خزانہ ہوگا جو آپ اپنی اولادوں خطبه جمعه فرموده ۵ نومبر ۲۰۰۴ء) کیلئے چھوڑ کر جائیں گے۔" ہدایات بابت چندہ تحریک جدید تحریک جدید کا سال یکم نومبر سے شروع ہو کر ۳۱ اکتوبر کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔کوشش کی جائے کہ کوئی بھی فرد جماعت اس سکیم میں شامل ہونے سے رہ نہ جائے۔ہر نو مبائع کو بھی اس سکیم میں شامل کیا جائے۔والدین اپنے نئے پیدا ہونے والے بچے کو بھی اس سکیم میں شامل کریں۔نئے کمانے والے جو پہلے اپنے والدین کے زیر دست تھے ملازمت / کاروبار شروع کرنے کے بعد پہلے سے بڑھ کر اس سکیم میں حصہ لیں۔اگر کسی کے فوت شدہ عزیزان چندہ تحریک جدید ادا کرتے رہے ہوں تو وہ اپنے ان عزیزوں کی قربانی کو بھی جاری رکھنے کی کوشش کریں۔وعدہ کنندگان کو اپنے اور دیگر خاندان کے افراد کی طرف سے وعدہ کرتے وقت عرصہ کوملحوظ رکھتے ہوئے چاہیئے کہ دفاتر تحریک جدید ( اول تا پنجم ) کو واضح کریں۔اس سے حساب رکھنے اور تیار کرنے میں سہولت ہو جاتی ہے۔