مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 109 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 109

مالی قربانی سادہ زندگی 109 " اس زمانہ میں مالی قربانی کی بہت ضرورت ہے۔اس لئے سب مرد اور عورتیں اپنی زندگی کو سادہ بنائیں اور اخراجات کم کر دیں۔تا کہ جس وقت قربانی کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے آواز آئے وہ تیار ہوں۔قربانی کے لئے صرف تمہاری نیت ہی فائدہ نہیں دے سکتی جب تک تمہارے پاس سامان بھی مہیا نہ ہوں۔ایک نابینا جہاد کا کتنا ہی شوق کیوں نہ رکھتا ہو اُس میں شامل نہیں ہو سکتا۔ایک غریب آدمی اگر ز کوۃ دینے کی خواہش بھی کر لے تو نہیں دے سکتا۔ایک مریض کی خواہش خواہ کسقد ر زیادہ ہو روزے نہیں رکھ سکتا۔پس اگر سامان مہیا نہ ہوں تو ہم وہ قربانی کسی صورت میں بھی پیش نہیں کر سکتے جس کی ہمیں خواہش ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ ہم میں سے ہر ایک سادہ زندگی اختیار کرے تا کہ وقت آنے پر وہ اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے سامنے ( الفضل قادیان ۱۲ جون ۱۹۳۵) پیش کر سکے۔" وقف زندگی "جو شخص دین کے لئے اپنی زندگی وقف کرتا ہے وہ ادنی نہیں بلکہ اعلیٰ ہے بشرطیکہ ہر قسم کی کوتاہی سے اپنے آپ کو بچائے۔" (خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۳۵) "جو قو میں اپنی جان بچانا چاہتی ہیں وہی مرتی ہیں اور جو اپنی جانوں کو ہتھیلیوں پر لئے پھرتی ہیں وہی ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔" شرائط وقف ( خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۳۷) " پس وہ نو جوان آگے آئیں۔جو دین کے کام میں مرنا چاہیں اور جب تک کوئی یہ نہ سمجھے کہ ناکامی کا میں ذمہ دار ہوں وہ اپنے آپ کو وقف نہ کرے۔" ( خطبه جمعه ۹ نومبر ۱۹۳۵) وقف کی استطاعت رکھتے ہوئے نہ وقف کرنے والوں کے متعلق فیصلہ لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہ جب اسلام کو سپاہیوں کی ضرورت ہے تو جو شخص طاقت اور اہلیت رکھنے کے باوجود آگے نہیں بڑھتا ایک تعارف