ملفوظات (جلد 9) — Page 340
ملفوظات حضرت مسیح موعود الد ۔ جلد نهم از صفحه نمبر ۳ لد ۹ ۳۳ ۳۶ ۵۵ ا ۹۵ ١٠٠ ۱۱۹ ۱۲۰ ۱۵۹ ترجمه فارسی عبارات مندرجہ ملفوظات جلد نهم ترجمه فارسی میں خربوزہ کے برابر حصہ رکھتا ہوں ۔ ہاتھ کام میں ہو اور دل محبوب (خدا) کے ساتھ ۔ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔ دل محبوب (خدا) کے ساتھ اور ہاتھ کام میں ہو۔ اگر چہ محبوب تک رسائی پانے کا کوئی ذریعہ نہ ہو پھر بھی عشق کا تقاضا یہ ہے کہ اس کی تلاش میں جان لڑا دی جائے ۔ بارگاہ فرقان کی دلہن تب نقاب اٹھاتی ہے جب باطن کی بستی کو ہر قسم کے شور و شر سے خالی کر لیا جائے ۔ سنا ہوا اور دیکھا ہوا کب برابر ہو سکتے ہیں ۔ بات جو (کسی ) دل سے نکلتی ہے وہ ( دوسروں کے ) دل میں بیٹھ جاتی ہے۔ خدا کو خدا کی ہستی سے پہچانا جا سکتا ہے۔ قطب شیر کی مانند ہے شکار کرنا اسی کا کام ہے باقی سب اس کا بچا کھچا کھانے والے ہیں ۔ کسی کی موت پر خوشی مت مناؤ کیونکہ اس کے بعد تیری زندگی کا عرصہ بھی زیادہ باقی نہیں رہے گا۔ خدا تعالیٰ کے بعد تو ہی بزرگ و برتر ہے ۔ حق بات ہی ہے۔