ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 158 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 158

وارث ہوئے تو انہوں نے ہر امر میں ایک بات بڑھائی۔نبض دیکھنے کے وقت سُبْحٰنَكَ لَا عِلْمَ لَنَاۤ اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا(البقرۃ:۳۳) کہنا شروع کیا اور نسخہ لکھنے کے وقت ھو الشّافی لکھنا شروع کیا۔اسلام کی بے مثال تائید حضرت کی خدمت میں مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے نے پالم پور کے ایک انگریز کا خط پڑھ کر سنایا۔جس کا مطلب یہ تھا کہ مجھے اسلام کے ساتھ دلچسپی ہے اور آپ کے رسالہ میں جیسی اسلام کی تائید ہے ایسی میں نے کہیں نہیں دیکھی۔۱ ۱۷؍جون ۱۹۰۵ء کشف صحیح سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت حاصل ہو سکتی ہے ذکر آیا کہ شاہ ولی اللہ صاحب نے لکھا ہے کہ میں بھی تابعین میں سے ہوں کیونکہ ایک جنّ جس نے زمانہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پایا تھا میں نے اس سے ملاقات کی۔فرمایا۔اس سے بہتر کشفِ صحیح ہے جو بیداری کا حکم رکھتا ہے جو لوگ بذریعہ کشفِ صحیح آنحضرتؐکی صحبت حاصل کرتے ہیں وہ اصحاب میں سے ہیں۔۲ ۲۶؍جون ۱۹۰۵ء ہمارا دارومدار خدا تعالیٰ کے حکم پر ہے ایک دوست۳ نے تحریک کی کہ جاپان میں تہذیب کی بہت ترقی ہوئی ہے اور عیسائی لوگ اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ تمام جاپانی عیسائی ہوجائیں۔آریوں نے بھی لاہور میں جاپانی زبان