ملفوظات (جلد 7) — Page 122
پر کیا تعجب کرتے ہو وہ تو تین سو سال تک سوئے رہے تھے اور تم کو تو سوئے ہوئے تیرہ سو سال گذر گئے ہیں۔اور اب بھی تم جاگنا نہیں چاہتے۔اسی طرح غفلت میں سوئے ہوئے ہو اور کوئی جگانا چاہتا ہے تو اس کو برا کہتے ہو۔دعا کا اثر مولوی عبد الکریم صاحب کی علالتِ طبع کا ذکر تھا۔فرمایا۔میں بہت دعا کرتا ہوں۔دعا ایسی شے ہے کہ جن امراض کو اطباء اور ڈاکٹر لاعلاج کہہ دیتے ہیں۔ان کا علاج بھی دعا کے ذریعہ سے ہو سکتا ہے۔پیشگوئیوں کا صحیح مفسر فرمایا۔پیشگوئیوں کا صحیح مفسر خود زمانہ ہے۔دیکھو! اس زمانہ میں یاجوج ماجوج، دجال، نزولِ مسیح وغیرہ کے متعلق تمام پیشگوئیاں صاف سمجھ میں آگئی ہیں۔فرمایا۔رات کو ہم نے دیکھا کہ سخت زلزلہ آیا ہے۔وہ زمانہ اصل میں قریب ہے۔اچانک آئے گا۔معلوم نہیں کہ کس وقت آجائے۔خوابوں کے معاملات ایک شخص کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ میں نے خواب میں مرزا صاحب کو اچھی صورت میں نہیں دیکھا۔فرمایاکہ انسان کو اپنے اندرونی حالات کے نقشے دکھائے جاتے ہیں۔اپنے ہی حجب درمیان میں آجاتے ہیں۔حضرت مولوی نور الدین صاحب نے ذکر کیا کہ ہمارے استاد صاحب نے ایک شہر میں ایک دفعہ خواب میں اللہ تعالیٰ کو ایک بد صورت عورت کی شکل میں دیکھا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس شہر کے لوگوں نے میری ایسی بے عزتی کی ہے۔۱