ملفوظات (جلد 6) — Page 128
زمینی پھر تاکید فرمائی کہ خدا سے معاملہ صاف رکھو۔۱ ملفوظات حضرت امام الزمان علیہ الصلوٰۃ والسلام جو کہ آپ نے مارچ کے آخر نصف حصّہ میں فرمائے۔(ایڈیٹر بدر) صبر اور تقویٰ کے نتائج اگر دیکھنے ہوں تو سورہ یوسف کو غور سے مطا لعہ کرو کہ جسے بھائیوں نے غلام بناکر فروخت کیا تھا آخر کار خدا نے اسے تخت پر بٹھا دیا۔گناہ کی طاعون اور اس کاعلاج اس وقت جب کہ بدی کمال انتشار پر ہے اور اس کی ہوا ہی چلی ہوئی ہے اس سے الگ ہونا بھی ایک مرد کا کام ہے ہر ایک میں یہ طاقت نہیں کہ جوانمردی سے اس سے الگ ہو جاوے جب انسان ہر کس و ناکس کو فسق وفجور میں مبتلا دیکھتا ہے تو اس کا اثر اس کے قلب پرپڑتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ سب دنیا جو ایسا کرتی ہے تو یہ کوئی بُری بات نہیں اس لیے بدی کی طرف میلان ہو جاتا ہے اس پر خدا کا بڑافضل ہے جس کی یہ آنکھ کھلے اور وہ بدی کو بدی جان کر الگ ہو۔اس وقت جیسے طاعون پھیلی ہے اور سوائے خدا کے خاص فضل کے نجات نہیں اسی طرح گناہ کی طاعون ہے اور اس سے بچنے کے لیے بھی خدا کے فضل کی ضرورت ہے جیسے جسمانی حالت اور قویٰ میں دیکھا جاتا ہے کسی کی کوئی قوت کمزور ہوتی ہے اور کسی کی کو ئی۔یہی حال گناہوں کا ہے کہ بعض انسان خاص گناہوں کے ترک پرتو قادر ہوتے ہیں اور دوسرے گناہوں کے ترک میں کمزور۔پس جس گناہ کے چھوڑ نے میں جو اپنے آپ کو کمزور پاوے اس کو نشا نہ بناکر دعا کرے تو اسے فضلِ خدا سے قوت عطا ہو گی۔سنّتِ الٰہی یہی ہے کہ ابتداکا فروں کی ہوتی چلی آئی ہے اور انجام کا رمتقی فر یق کامیاب ہوتا رہا ہے۔۱ البدر جلد ۳نمبر ۱۱ مورخہ ۱۶؍مارچ ۱۹۰۴ءصفحہ۸،۱۱