ملفوظات (جلد 4) — Page 324
اس سے پیدا ہوتی ہے اور شراب کی نسبت لکھا ہے رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطٰنِ(المآئدۃ:۹۱) یہ بھی ممکن ہے کہ اس وقت کا انگورایسا ہی ہوکہ بغیر سڑانے گلانے کے اس کے تازہ شیرہ میں نشہ ہوتا ہو جیسے تاڑی کہ ذراسی دیر کے بعد اس میں نشہ پیدا ہو جاتا ہے۔تمباکو تمباکو کی نسبت فرمایا کہ یہ شراب کی طرح تو نہیں ہے کہ اس سے انسان کو فسق وفجور کی طرف رغبت ہو مگر تاہم تقویٰ یہی ہے کہ اس سے نفرت اور پرہیز کرے۔منہ میں اس سے بدبوآتی ہے اور یہ منحوس صورت ہے کہ انسان دھواں اندر داخل کرے اور پھر باہر نکالے۔اگر آنحضرت کے وقت یہ ہوتا تو آپ اجازت نہ دیتے کہ اسے استعمال کیا جاوے۔ایک لغواور بیہودہ حرکت ہے ہاں مسکّرات میں اسے شامل نہیں کرسکتے۔اگر علاج کے طور پر ضرورت ہو تو منع نہیں ہے ورنہ یو نہی مال کو بےجا صرف کرنا ہے۔عمدہ تندرست وہ آدمی ہے جو کسی شَے کے سہارے زندگی بسر نہیں کرتا ہے۔انگریز بھی چاہتے ہیں کہ اسے دور کر دیں۔۱ (دربارِ شام ) نومبایعین کو نصیحت چند نوواردشخصوں نے بیعت کی۔اوربعد از بیعت فرمایا۔دیکھو! بیعت تو تمہاری ہو چکی تمہیں چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو خدا کا قہر سخت ہوتا ہے اگرچہ دنیا کا عذاب بھی سخت اور نا قابل برداشت ہوتا ہے مگر تاہم جس طرح ہوتا ہے۔اچھے برے دن گذرجاتے ہیں مگر آخرت کا عذاب تو نا پیدا کنارہے اس لیے مناسب ہے کہ اس کے واسطے کافی سا ما ن کیا جاوے۔ہمیں کہنا پڑتا ہے کیونکہ جو شخص آتا ہے اور بیعت کرتاہے ہم پر فرض ہوتا ہے کہ اسے کرنے اور نہ کرنے کے کاموں سے آگا ہ کریں۔جیسا بے خبر آیا تھا ویسا ہی بے خبر واپس نہ جاوے۔ایسا ہونے سے معصیت کا خوف ہے اسے کیوں نہ بتا یا گیا؟ سوتم سوچ لو کہ مقدّم اَمر دین ہی کا ہے دنیا کے دن تو ۱ البدر جلد۲ نمبر۱۱ مو رخہ ۳ ؍اپریل ۱۹۰۳ءصفحہ ۸۲