ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 454 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 454

حقیقی طاعون طاعون کے متعلق آپ نے فرمایا کہ بعض طب کی کتابوں میں لکھا ہے کہ جب تک سرسام نہ ہو، غشی نہ ہو تو صرف گلٹی کے ساتھ جو بخار ہوتا ہے اور اس سے جو مر جاوے تو اصل میں اس کا نام اصل میں طاعون نہیں ہے بلکہ خاص طاعون کے دنوں میں یہ ایک مرض تشابہ بالطاعون ہوا کرتی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حقیقی طاعون کا لفظ ایسی موتوں پر نہیں آسکتا جس میں صرف گلٹی اور بخار ہو اور دوسرے علامات طاعون نہ ہوں۔ایک الہام پھر فرمایا کہ گذشتہ شب کو دویا تین بجے یہ الہام ہوا اور بڑے زور کے ساتھ ہوا یَاْتِیْ عَلَیْکَ زَمَنٌ کَمَثَلِ زَمَنِ مُوْسٰی اتنے برس سے یہ سلسلہ ہمارا جاری ہے مگر یہ الہام کبھی نہیں ہوا۔اس