ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 383 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 383

تائیداتِ الٰہیہ کا ذکر اس وقت حضرت اقدس ان تائیداتِ الٰہی کا ذکر کرتے رہے جو کہ اب ان ایام میں حضور کی فتح نصرت اور اقبال کے شاملِ حال ہوتی جاتی ہیں اور کس طرح سے ایسے اسباب پیدا ہوجاتے ہیں کہ تمام دشمن گرفتار ہوتے جاتے ہیں۔حضرت اقدس حسب معمول بعد ادائے نماز مغرب شہ نشین پر جلوہ افروزہوئے۔طاعون کاعلاج اور بعض مریضوں کے حالات اور ان میں فوری تیز جلابوں سے جوعمدہ نتائج پیدا ہوئے تھے ان کا ذکر حکیم نور الدین صاحب کرتے رہے حضرت اقدس نے اس کی تائید میں فرمایاکہ جب بمبئی میں طاعون کثرت سے پھیلی تو وہاں سے زین الد ین محمد ابراہیم صاحب انجینئر نے مجھے لکھاتھا کہ یہ ایک بار ہا تجربہ شدہ اور مفید علاج اس کا دیکھا گیا ہے کہ طاعون کے آثار نمودار ہوتے ہی پانچ یا چھ تولہ کے قریب میگنیشیا سالٹ مریض کو پلا دیا گیا ہے تو اسے پھر بفضل خدا ضرور آرام ہو گیا ہے۔۱ ۱۶؍نومبر ۱۹۰۲ء بروز یکشنبہ(بوقتِ ظہر) تر جمہ کافائدہ اس وقت حضرت اقدس نے تشریف لا کر کچھ عرصہ مجلس کی مولوی محمد احسن صاحب امروہی ایک نظر اعجازِ احمدی پر کررہے تھے چونکہ یہ کتاب رات کو چھپی تھی اس لئے بعض جگہ سہو کاتب سے غلطی رہ گئی تھی اور بعض جگہ نقطہ وغیرہ لگانا یا دور کرنا رات کواندھیرے میں رہ گیا تھا اس کے اوپر تذکرہ ہوا حضرت اقدس نے فرمایا کہ یہ کوئی غلطی نہیں ہواکرتی کیونکہ ساتھ ہی ترجمہ ہے اور اگر کوئی لفظ عربی ہے اور نقطہ وغیرہ کی غلطی ہے تو نیچے ترجمہ اس کی صحت کرتاہے اور اگر ترجمہ میں کوئی غلطی صحت سے رہ گئی ہے تو پھر اصل عبارت عربی موجود ہے اس سے اس کی صحت ہو جاتی ہے۔