ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 345 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 345

مباحثہ مُدّ کا ذکر پھر حضرت اقدس مُدّ کے مباحثہ پر ذکر اذکار کرتے رہے پھر فرمایاکہ اس دن ہم نے مناسب سمجھا تھاکہ یہ مباحثہ کی کار روائی الحکم وغیرہ میں نہ چھپے مگر خدا کو یہ منظو ر نہ تھا۔سرسیدکایورپ کی طرف میلان سید احمد صاحب کے یورپ کی طرف میلان پر فرمایاکہ انسان جس شَے کی طرف پوری رغبت کرتا ہے تو پھر اسی کی طرف اس کامیلان طبعی ہو جاتا ہے اورآخر کار وہ مجبور ہوتا ہے۔ڈوئی کا ذکر پھر ڈوئی کااخبار مفتی محمد صادق صاحب سناتے رہے حضرت اقدس نے فرمایاکہ اس لئے سنتے ہیں کہ کہیں غیرت آجاتی ہے اور بعض اوقات کوئی عجیب تحریک ہو جاتی ہے۔ایک ایک حَرف خدا تعالیٰ کی طرف سے آتاہے پھر اس کے بعد ذکر چل پڑا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل سے حضرت اقدس کوتمام مقابلہ کی تحریروں میں مدددیتا رہا ہے کہ اکثراوقات حضرت اقدس بیمار تھے اور میعاد مقابلہ نزدیک آگئی تو پھر اسی حالت میں بڑی سختیوں سے راتوں کو بیٹھ بیٹھ کر کتابیں لکھیں۔فرماتے تھے کہ میں تو ایک حرف بھی نہیں لکھ سکتا اگر خدا کی طاقت میرے ساتھ نہ ہو۔بار ہا لکھتے لکھتے دیکھا ہے کہ ایک خدا کی روح ہے جو تیر رہی ہے قلم تھک جایا کرتی ہے مگر اندر جوش نہیں تھکتا طبیعت محسوس کیا کرتی ہے کہ ایک ایک حرف خدا کی طرف سے آتا ہے۔ڈوئی کا ذکر پھر ڈوئی کی بات پر فرمایا کہ اس کے وجود سے شیطان کاوجود ثابت ہوتاہے وہ بھی انسان کواسی طرح فریفتہ کرتاہے۔۱