ملفوظات (جلد 3) — Page 292
کو لکھ دیا ہے کہ یہ بالکل غلط ہے صرف چند ایک اموات چوڑھوں میں ہوئی ہیں سو ان کا باعث بھی مشکوک ہے۔کچھ ڈنگر مَرے تھے وہ چوڑھوں نے کھائے پھر جن لوگوں نے ان کو کھایا وہی مَرے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ طاعون سے مَرے۔آخرین کا اخلاص پھر تین صاحبوں نے حضرت اقدس سے بیعت کی جس میں ایک صاحب سید اختر الدین احمد ساکن کٹک بنگال بھی تھے۔مولوی عبد الکریم صاحب نے احمد حسین صاحب آمدہ از کٹک کی طرف سے ایک کرنسی نوٹ او ر کچھ زیورات حضرت کی خدمت میں پیش کئے۔زیورات ان صاحب کی اہلیہ مرحومہ کی طرف سے تھے کہ جس کی وصیت تھی کہ یہ خاص حضرت اقدس کی خدمت میں دینی خدمت کے لئے دیئے جاویں حضرت اقدس نے ان کے اخلاق کی تعریف کی اور فرمایا کہ خدا ان کو اٰخَرِيْنَ مِنْهُمْ میں ملاوے۔۱